:اسلام آباد ،10 مئی 2024 (جی این پی)
دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک چین تعلقات، سی پیک، پاکستانی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی
دنیا بھر کی نظریں وزیراعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین پر جمی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے دوران سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات
دورہ کے دوران نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور سی پیک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی، وفاقی وزیر اطلاعات
مزید پڑھیں: چینی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے وفد کا پاکستان کا پانچ دورہ
پاکستان اور چین کے درمیان دوستی، اعتماد اور باہمی احترام کی بنیادوں پر تعلقات استوار ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جامع سٹریٹجک شراکت داری کی شکل اختیار کر چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا اہم منصوبہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
سی پیک کی بدولت چینی مصنوعات کی پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کی چین کی مارکیٹوں تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں کئی بڑے منصوبوں کی تکمیل میں چینی تعاون قابل رشک ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو حکومت کے معاشی اقدامات اور سعودی عرب و ایران کے اعلیٰ سطحی وفود کے دوروں سے متعلق بھی آگاہ کیا
حکومت کے اقتدار میں آتے ہی معاشی اشاریئے مثبت ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
عالمی جریدے بھی پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشنگوئی کر رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
چینی سفیر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا
وفاقی وزیر اطلاعات نے چینی سفیر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا
وزیراعظم کے آئندہ دورہ چین کے دوران چین کی نیوز ایجنسی ”شنہوا“ اور ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے درمیان خبروں کے تبادلے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوں گے، وفاقی وزیر اطلاعات
دونوں فریقوں نے ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا
ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا