google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وفاقی وزیر تجارت آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف کی ملاقات

:اسلام آباد،4 اپریل 2024 (جی این پی)

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے مشترکہ تاریخی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات: جام کمال خان ۔

تجارت سے متعلق مسائل کو حل کرکے اس کی حقیقی صلاحیت تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ جام کمال

ایک سال میں آذربائیجان کو برآمدات میں 9.70 ملین امریکی ڈالر میں 12.08 ملین امریکی ڈالر تک اضافے ھوا۔ وزیر جام کمال

ترجیحی تجارتی معاہدے  طے پانےسے تجارت کے مزید دروازے کھلیں گے۔

  مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

۔سفیر خضر نے آذربائیجان سے پاکستان کو ایل این جی کی سپلائی دوبارہ شروع کرنے اور باہمی سرمایہ کاری کے امکانات بالخصوص توانائی اور آئی ٹی کے شعبوں پر زور دیا۔

آذربائیجان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کا دسمبر 2027 تک پاکستانی چاول کو درآمدی کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ قرار دیا ہوا ہے

وزیر جام کمال نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

تجارتی حجم کو بڑھانے اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے عوام سے عوام کے رابطے اور پی ٹی اے پر دستخط کی اہمیت پر زور دیا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk