:کابل،6 فروری 2024 (جی این پی)
وزیر ہائر ایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم سے جاپان کے سفیر تاکیوشی کورمایا نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں شیخ ندا محمد ندیم نے جاپانی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئےافغانستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کو تاریخی قرار دیا اور تعلیم و دیگر شعبوں میں مدد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: چینی سفیر کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات
انہوں نے جاپان کے سفیر سے کہا کہ وہ افغانستان کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے میں ان کے ساتھ تعاون کریں اور افغانستان کی حقیقی تصویر بین الاقوامی برادری کے ساتھ شیئر کریں۔
اس موقع پر جاپانی سفیر تاکیوشی کورمایا نے کہا کہ وہ ہنگامی حالات اور بحرانوں کے دوران افغانستان کی مدد کے لیے تیار ہیں. نیز انہوں نے انسانی امداد کے علاوہ بنیادی منصوبوں پر عمل درآمد میں تعاون کرنے کا یقین دلای