:اسلام آباد،2 فروری 2024 (جی این پی)
ملاقات میں بین الاقوامی تزویراتی صورتحال اور علاقائی سلامتی سمیت مشترکہ اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال۔ ترجمان پاک فضائیہ
معززین کی تمام تر شعبوں میں آپریشنل تربیت کے لیے موجودہ فریم ورک کی تشکیلِ نو پر گفتگو۔ ترجمان پاک فضائیہ
ملاقات میں جدید سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں عسکری تیاریوں اور باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال۔ ترجمان پاک فضائیہ
ایئر چیف کی جانب سے پاک فضائیہ کو ‘نیکسٹ جنریشن ایئر فورس’ بنانے کے اپنے وژن کا ذکر۔ ترجمان پاک فضائیہ
ایئر چیف کے وژن میں پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیئے خود انحصاری کے فروغ، نیش ٹیکنالوجیز کے حصول اور تربیتی شعبے کی اصلاح کے منصوبے شامل۔ ترجمان پاک فضائیہ
سربراہ پاک فضائیہ کا چین کے ساتھ انسانی وسائل، تکنیکی شعبے اور ہوا بازی کی صنعت میں موجودہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار۔ ترجمان پاک فضائیہ
پاک-چین تعاون سے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے مل کر نمٹا جا سکے گا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو
پاکستان، چین کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی، اقتصادی و دفاعی تعلقات اور آزمائش کی ہر گھڑی میں پاک-چین بے مثال دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ
پاک چین تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ ایئر چیف
چینی سفیر کی علاقائی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف۔ ترجمان پاک فضائیہ
خطے میں طاقت کے توازن کو یقینی بنانے کا پاک فضائیہ کی قیادت کا عزم اور اس مقصد کے لیئے اسکی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ جناب جیانگ زیڈونگ
معززین کی سائبر، اسپیس اور الیکٹرانک وارفیئر جیسے شعبوں میں جدید ترین نیش ٹیکنالوجیز کی شمولیت پر بھی گفتگو۔ ترجمان پاک فضائیہ
مزید پڑھیں: فیصل بینک اور اوپے کے مابین سروسز کو فروغ دینے کیلئے معاہدہ
ملاقات میں پاک-چین فضائی افواج کے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق۔ ترجمان پاک فضائیہ
معززین کا مشترکہ اور کثیر الملکی آپریشنل فضائی مشقوں کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔ ترجمان پاک فضائیہ
آپریشنل فضائی مشقوں سے خطے میں نئے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے مربوط جوابی کارروائیوں کو مستحکم کیا جا سکے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ
ملاقات دونوں ممالک کے باہمی اتفاق رائے اور فوجی تعاون کے ذریعے تزویراتی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے عزم کا منہ بولتا ثبوت۔ ترجمان پاک فضائیہ