google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

امریکہ اور لمز کی طرف سے مشترکہ الیکٹرک وہیکل آر اینڈ ڈی سنٹر کا اففتاح کردیا گیا

:اسلام آباد،24 جنوری 2024 (جی این پی)

امریکی انتظامیہ کے حکام اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کی شراکت سے لمز کے لاہور کیمپس میں واقع سید بابر علی سکول آف سائنس ائیڈ انجینئرنگ میں قائم کیے جانے والے نئے ای موبلٹی ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سنٹرکا افتتاح ہوگیا ہے۔ اس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سنٹر کا مقصد مقامی طور پر تیار کی جانے والی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں، بیٹری سلوشنز اور اس سے متعلقہ الیکٹرانکس اور تیکنیکی معیارات میں جدت لانے میں تعاون کرتے ہوئے پاکستان بھر میں بجلی سے چلنےوالی گاڑیوں کے استعمال کووسیع پیمانے پر فروغ دینے میں مددکرنا ہے۔

لاہو رمیں تعینات امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب امریکہ اور لمز کے درمیان دہائیوں سے جاری شراکت داری میں ایک تازہ ترین سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں:سکریٹری جنرل او آئی سی کی جانب سے اسلامی ممالک کے لیے کیے گئے اقدامات پر کامسٹیک کی تعریف

انہوں نے کہا کہ جس طرح امریکہ نے لمز کے قیام میں اس کی معاونت کی تھی، اسی طرح ہمیں لمز کی معاونت جاری رکھتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ یہ تحقیق و تعلیم کے جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ اپنی کوششوں کے ذریعے عصر حاضر کے جدید چیلنجوں اور مواقع سے نبرد آزما ہے۔

نیا ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ سنٹر امریکہ۔پاکستان ’’گرین الائنس‘‘ فریم ورک کے جزو کے طور پر قایم کیا گیا تھا جو ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے فروغ کی سمت ایک مشترکہ کاوش ہے۔

تقریب میں لمز حکام ، بجلی سے چلنے والی گاڑیوںاور بیٹری کی تیاری کی صنعت سے وابستہ افراد اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی پاور سیکٹر ڈیویلپمنٹ امپروومنٹ ایکٹوٹی  کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر لمز کے پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون کی طرف سےپاکستان میں صاف، موثر اور قابل اعتبارتوانائی کے حصول اورملک میں نجی شعبے کے ساتھ شراکت میں پائیدار اور جامع ترقی کی مضبوط بنیاد رکھنے میں امریکی حکومت کی طرف سے جاری معاونت کو سراہا گیا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk