:اسلام آباد ، ۲۴ اگست ۲۰۲۳ (جی این پی)
یورپی یونین کی سفیر نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو اہم قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
وزیر تجارت نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی پلس کی تجارتی رعایت کو سراہا۔
گوہر اعجاز نے پاکستان کی عالمی برآمدات کی 80 بلین امریکی ڈالر تک بڑھانے کے اپنے وژن کے بارے میں بھی بتایا۔
مزید پڑھیں: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایتھوپیا میں پاکستان کے نامزد سفیر میاں عاطف شریف کی ملاقا ت
وزارت تجارت بھرپور طریقے سے فریم ورک تیار کر رہی ہے جہاں خصوصی توجہ سٹریٹجک برآمدی منڈیوں اور ممکنہ مصنوعات پر مرکوز ہو گی۔ گوہر اعجاز
ای یو زون پاکستانی کاروبار کے لیے سب سے بڑے برآمدی مقامات میں سے ایک ہے۔ گوہر اعجاز
جی ایس پی سکیم کا تسلسل پاکستان کو مدد دے گا۔ گوہر اعجاز
سفیر کیونکا نے وزیر اعجاز کے وژن کی تعریف کی اور یورپی یونین کی طرف سے وزارت تجارت کی مدد کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔