google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وزیراعظم محمد شہباز شریف 14 سے 15 جون تک آذربائیجان کا دورہ کریں گے

       :(اسلام آباد, ۱۳ جون۲۰۲۳ (جی این پی

صدر الہام علیوف کی دعوت پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف 14 سے 15 جون 2023 تک آذربائیجان کا سرکاری دورہ کریں     گے۔

آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے ترجیحی شعبوں سے متعلقہ وزراء بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف صدر الہام علیوف سے تجارت، سرمایہ کاری آئی – ٹی اور توانائی سمیت تعاون کے اہم شعبوں پر مذاکرات کریں گے۔

    مزید پڑھیں: وفاقی بجٹ 2023، ٹیلی کام اور آئی ٹی سیکٹر کیلئے بجٹ تجاویز

عالمی اور علاقائی فورمز میں باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پاکستان اور آذربائیجان کے برادرانہ تعلقات مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک عالمی اور علاقائی معاملات پر ایک جیسے خیالات رکھتے ہیں۔

اعلیٰ قیادتی سطح پر وفود کے متواتر تبادلے دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہیں۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk