google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

صدر مملکت کو مختلف ممالک کے نامزد سفراء کی جانب سے سفارتی اسناد پیش

:اسلام آباد،۱نومبر ۲۰۲۳ (جی این پی)

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو اردن، ہولی سی ، جمہوریہ چیک ، برونائی دارالسلام اور قطر کے نامزد سفراء کی جانب .سے سفارتی اسناد پیش

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی مذمت

عالمی برادری غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرے، صدر مملکت

صدر مملکت کا محاصرہ ختم کرنے ، فلسطینیوں کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کھولنے کا مطالبہ

پاکستان کو شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش ہے ، صدر مملکت

اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت ہزاروں افراد شہید ہو چکے ہیں، صدر مملکت

پاکستان یروشلم سمیت تمام مقبوضہ عرب علاقوں سے اسرائیل کے مکمل انخلاء کا حامی ہے ، صدر مملکت

پاکستان فلسطینیوں کی آزاد ریاست کے قیام کا حامی ہے ، صدر مملکت

پاکستان فلسطین کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ، صدر مملکت

پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حقوق کی بحالی چاہتا ہے، صدر مملکت

مزید پڑھیں: نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا شنگھائی تعاون تنظیم کے ٹی وی فیسٹول کے شرکاءسے خطاب

پاکستان نے فلسطین کاز کی مسلسل حمایت کی ہے ، صدر مملکت

پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے تمام عرب اسرائیل تنازعات کا جامع حل چاہتا ہے، صدر مملکت

پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط مضبوط کرنے ، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے، صدر مملکت

پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی ہے، صدر مملکت

کونسل پاکستان کے آئی ٹی، کارپوریٹ فارمنگ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے ون ونڈو سہولت فراہم کرے گی ، صدر مملکت

غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں ، ان شعبوں میں سرمایہ کاری کریں، صدر مملکت

صدر مملکت نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا

صدر مملکت نے نامزد سفراء کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk