google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

نگراں وزیر منصوبہ بندی کی ڈائریکٹر ڈیولپمنٹ برٹش ہائی کمیشن پاکستان سے ملاقات

:اسلام آباد،۱۳نومبر ۲۰۲۳ (جی این پی)

نگراں وزیر منصوبہ بندی محمد سمیع سعید کی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ برٹش ہائی کمیشن پاکستان جو موئیر سے منگل ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال جبکہ مستقبل میں مزید شعبوں پر کام بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر نگراں وزیر منصوبہ بندی نے برٹش ہائی کمیشن
کی دہائیوں سے جاری امداد کے لیے اس کی حمایت کو سراہا جو کہ پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مختلف شعبوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے ان کی مسلسل حمایت اور عزم کو بھی سراہا۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت کو مختلف ممالک کے نامزد سفراء کی جانب سے سفارتی اسناد پیش

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسم/آب و ہوا سے متعلقہ خطرات جیسے سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، خشک سالی، گرمی کی لہروں، شدید سردی اور طوفان وغیرہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ملاقات میں نگراں وزیر منصوبہ بندی نے قومی موسمیاتی مالیاتی حکمت عملی (این سی ایف ایس) پر روشنی ڈالی جو شعبہ جاتی ترجیحات کی نشاندہی کرنے اور موسمیاتی مالیات کی پیمائش کے لیے تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے موسمیاتی فنانس میں انقلاب لانے کے لیے نئے قائم کیے گئے پائیدار مالیاتی بیورو (ایس ایف بی) پر بھی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر جو موئیر نے وزارت منصوبہ بندی کے اقدامات کو سراہا اور مستقبل میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے موسمیاتی لچک اور پائیدار ترقی کے سفر میں پاکستان کی حمایت کے لیے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk