google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

ہلالِ احمر کے چیئرمین سے شمالی قبرص کی سفیر کی ملاقات

:اسلام آباد،۱۳نومبر ۲۰۲۳ (جی این پی)

دونوں ممالک اور دونوں اداروں کے مابین بہتر تعلقات اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سردار شاہد احمد لغاری نے ہلالِ احمر کی خدمات سے متعلق آگاہی دی، دلساد سینول کو شیلڈ بھی پیش کی گئی

ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری کا شمالی قبرص کے سفارتخانہ کا دورہ، سفیر محترمہ دلساد سینول سے ملاقات، انسانیت کی خدمت علاقائی سطح پر بہتر تعلقات اور دونوں ریڈ کریسنٹ سوسائٹیوں کے مابین فاصلوں کو ختم کرکے تعاون بڑھانے، قریبی روابط استوار کرنے اور دونوں اداروں کے استحکام و مضبوطی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سردار شاہد احمد لغاری نے سفیر محترمہ دلساد سینول کو ہلالِ احمر پاکستان کے جاری پروگراموں، سرگرمیوں اور سیلاب متاثرین کیلئے اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ہلالِ احمر پاکستان نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف کے بعد بحالی و تعمیر ِ نو کے مراحل میں کام جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی، ابتدائی طبّی امداد کی فراہمی، موبائل ہیلتھ سہولیات، گھریلو ضرورت کا سامان اور اشیاء خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا تھا۔ ہلالِ احمر نے 28 لاکھ سے زائد متاثرین سیلاب کی مدد کا ریکارڈ قائم کیا ہے، 55 متاثرہ اضلاع میں ہلالِ احمر اب بھی موجود ہے۔

مزید پڑھیں: صدر مملکت کو مختلف ممالک کے نامزد سفراء کی جانب سے سفارتی اسناد پیش

شمالی قبرص کی سفیر نے ہلالِ احمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے اِس اَمر کی یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک کے اداروں کے مابین تعلقات کو مستحکم بنا کر تعاون کی نئی راہیں کھولی جائیں گی۔

انہوں نے حالیہ دِنوں ہلالِ احمر کی منعقد کردہ فنڈ ریزنگ تقریب کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ہلالِ احمر پاکستان نے ملکی و عالمی سطح پر نیک نامی کمائی ہے، اُن کا کہنا تھا مستند رضاکار فورس اور تربیت یافتہ عملہ کی بدولت سیلاب متاثرین کی بروقت مدد ممکن کی۔میری کوشش ہوگی دونوں ممالک اور انسانی خدمت کے دونوں اداروں کے مابین مضبوط تعلقات ہوں اور انسانیت کی بہترسے بہتر خدمت کیلئے باہمی اشتراک و تعاون فروغ پائے۔

اِس موقع پر چیئرمین ہلالِ احمر سردار شاہد احمد لغاری نے محترمہ دلساد سینول کو نیشنل ہیڈکوارٹرز کے دورے کی دعوت بھی دی۔ ہلالِ احمر کی جانب سے سفیر محترمہ دِلساد سینول کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk