google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

چیئرمین سینیٹ سے برونائی دارالسلام کے ہائی کمشنرکی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات

:اسلام آباد،۲نومبر ۲۰۲۳ (جی این پی)

چیئرمین سینیٹ نے بطور ہائی کمشنر تعیناتی پر انہیں مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امید ہے آپ کی تعیناتی سے پاکستان اور برونائی دارسلام کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔ چیئرمین سینیٹ

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور برونائی دارالسلام کے درمیان بہترین دوطرفہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ مذہبی اقدار اور باہمی تعاون پر قائم ہیں۔ محمدصادق سنجرانی

برونائی دارالسلام کے ساتھ تجارت، کاروبار، سرمایہ کاری اور اقتصادی شعبوں سمیت دو طرفہ روابط کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور امید ہے کہ برونائی دارالسلام کے سرمایہ کار پاکستان میں توانائی، زراعت، تعلیم اوردیگر شعبوں میں سرمایہ کاری پر غور کریں گے، محمدصادق سنجرانی

مزید پڑھیں: صدر مملکت کو مختلف ممالک کے نامزد سفراء کی جانب سے سفارتی اسناد پیش

دونوں برادر ممالک کے درمیان اسلامو فوبیا، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اندر تعاون اور عالمی امن سے متعلق مسائل سمیت متعدد امور پر گہرے اعتماد کا رشتہ موجود ہے۔ چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے قلیل آبی وسائل کے موثر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ چیئرمین سینیٹ

دونوں ممالک کے تاجر و سرمایہ کار موجود مواقعوں سے مستفید ہوں۔ چیئرمین سینیٹ

اقتصاد ی و معاشی شعبوں میں موثر حکمت عملی اختیار کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔ محمد صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ نے مقبوضہ جموں و کشمیر و فلسطین کی موجودہ تشویشناک صورتحال اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کیلئے عالمی طاقتوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ

درپیش مسائل کا حل اقوام متحدہ کیلئے ایک چیلنج اور امتحان ہے۔چیئرمین سینیٹ

مسلم اُمہ کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر و فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ محمد صادق سنجرانی

برونائی دارسلام پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے، سفیر برونائی دارسلام

خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، سفیر برونائی دارسلام

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk