Thursday, November 13, 2025

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بحری، نیلی معیشت کے شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: – پاکستان اور ازبکستان نے بحری تعاون کو فروغ دینے اور نیلی معیشت، گرین شپنگ اور وسطی ایشیا کو بحیرہ عرب سے جوڑنے والے تجارتی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔
یہ پیش رفت وفاقی وزیر برائے بحری امور جناب محمد جنید انوار چوہدری اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات میں سامنے آئی، جس میں دونوں فریقین نے سمندری رابطوں کو مستحکم کر کے مشترکہ اقتصادی ترقی، علاقائی ربط، اور سمندر پر مبنی صنعتوں کے ذریعے دیرپا خوشحالی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے ازبکستان کو گوادر اور کراچی جیسے بندرگاہی شہروں سے عالمی منڈیوں تک کم لاگت، مؤثر رسائی دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ازبکستان کو سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور گوادر پورٹ سے منسلک ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجارتی اعتبار سے مؤثر اور عالمی پائیداری کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

ملاقات میں نیلی معیشت کے اہم شعبوں جیسے فشریز، آبی زراعت، سمندری خوراک کی تیاری اور ساحلی سیاحت میں مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر بھی غور کیا گیا، جن سے خلیج، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں میں بہتر منافع کمایا جا سکتا ہے۔

وزیر بحری امور نے تجویز پیش کی کہ ازبکستان اور قازقستان کے خشک بندرگاہوں کو پاکستان کی سمندری بندرگاہوں سے سڑک و ریل نیٹ ورک کے ذریعے جوڑ کر ایک تجارتی راہداری قائم کی جائے۔ یہ منصوبہ 20 ارب ڈالر سے زائد کی تجارت کے دروازے کھول سکتا ہے اور وسطی ایشیائی ممالک کو بحری معیشت میں مؤثر شرکت کا موقع فراہم کرے گا۔

ملاقات میں مربوط لاجسٹک حل، بانڈڈ ویئر ہاؤسز، ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ سسٹم اور اسمارٹ پورٹ انفراسٹرکچر جیسے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال ہوا،
جنید انوار چوہدری نے ازبکستان کو پاکستان کی بندرگاہی صنعت، جہاز سازی اور قابل تجدید سمندری توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان نیلی معیشت، اختراع اور علاقائی انضمام پر مبنی طویل المدتی بحری شراکت داری کی بنیاد قرار دیا۔

وفاقی وزیر کی تجویز پر دونوں فریقین نے تکنیکی ماہرین پر مشتمل مشاورتی ملاقاتوں کے فوری انعقاد پر بھی اتفاق کیا تاکہ ازبکستان کی بحری ضروریات اور پاکستان کی ممکنہ معاونت کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے۔

وزیر نے ازبکستان، قازقستان اور پاکستان کے درمیان سہ فریقی تعاون کی تجویز بھی پیش کی، جس کے ذریعے گوادر پورٹ تک زمینی رسائی کو بہتر بنایا جا سکے اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے گوادر کو ایک تجارتی دروازہ بنایا جا سکے۔

ازبک سفیر نے خصوصی طور پر فشریز اور سمندری خوراک کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ازبک تجارت کے لیے پاکستان میں آف ڈاک ٹرمینل مختص کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔

سفیر نے وزیر کو آگاہ کیا کہ ازبک تاجر برادری کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد کراچی کا دورہ کرے گا، جہاں وہ بندرگاہی انفراسٹرکچر اور بالخصوص میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیوں کا جائزہ لے گا تاکہ دو طرفہ تجارتی تعاون کو مزید وسعت دی جا سکے

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

URAAN Pakistan a strategic initiative by Planning Commission built on 5Es

PIDE Sparks Dialogue on Growth Beyond IMF Limits Islamabad –...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

France sees great potential in Pakistan’s minerals sector, Nicolas Galey

Pakistan, France agree to boost cooperation in minting sector Islamabad...

100 HEC officers trained under NAHE-CSA program

Islamabad : For the first time ever, the Higher...

Govt committed to public welfare and poverty reduction, Shah

Islamabad : Federal Minister for Poverty Alleviation and Social...

Overseas Pakistanis our true economic ambassador, President ICCI

ICCI to Establish Help Desk to promote business linkages...

3,505 violence against women cases reported in Sindh, H1 2025

Only 0.6% Cases End in Conviction, Reveals SSDO Factsheet ISLAMABAD...

Pakistan-Bangladesh to enhance maritime security cooperation

CHIEF OF THE NAVAL STAFF ADMIRAL NAVEED ASHRAF VISIT...

ISC helped strengthen the spirit of parliamentary diplomacy, President

President hosts dinner in honour of participants of Inter-Parliamentary...

Related Articles

Popular Categories