
اسلام آباد؛ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی
ملاقات میں ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ سردار شاہجہان یوسف بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور سردار شاہجہان یوسف نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے انکی پھوپھی کی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف اور انکے صاحبزادے سردار شاہجہان یوسف نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔
سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،
انہوں نے اللہ تعالیٰ سے سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمانے کی بھی دعا کی۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.