google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

بی ایس کی ڈگری ،ہواوے نے جی آئی کے کیساتھ شراکت داری کر لی

اس سلسلے میں دونو ں فریقین کے درمیان ایک سرکا ری سطح کی دستخطی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (جی این پی ):  غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (جی آئی کے)نے بی ایس کی ڈگر ی کیلئے ہو اوے کیساتھ شراکت داری کر لی ۔ایک ور چوئل ایونٹ کے ذریعہ ہواوے پاکستان اور اپنی صنعت سے وابستہ شراکت داری کو باضابطہ شکل دیدی گئی ۔ ہواوے کے اشتراک سے مصنوعی انٹلیجنس میں بی ایس کی چار سالہ ڈگری کے قیام کو تقویت ملے گی ۔اس پر وگرام کی شروعات 2016 میں جی او کے میں ہواوے آئی سی ٹی اکیڈمی کے قیام کے ساتھ ہوئی تھا۔انجینئرنگ کی تعلیم جی آئی کے پورے ملک میں ایک مشہور ادارہ کے طور پر جانا جاتا ہے ، اور ہواوے ٹیکنالوجیز آئی سی ٹی انڈسٹری میں دنیا کی قیادت کرتی ہے۔ طلبا ء عالمی معیا ر کی تعلیم کیساتھ عملی تجربہ حاصل کر کے ہواوے کیریئر کی سند حاصل کریں گے ، ملازمت کے خاطر خواہ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں دونو ں فریقین کے درمیان ایک سرکا ری سطح کی دستخطی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر جی آئی کے بورڈ آف گورنرز اینڈ سوپرسٹ فرید رحمان،ریکٹر جی آئی کے جہانگیر بشار، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکیل درانی،سی ای او ہواوے مارک مینگ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ فرید رحمان نے کہا کہ یہ کامیاب چار سالہ شراکت داری اگلی اور اعلی سطح پر باہمی تعاون فراہم کرتی ہے ۔ سی ای او ہواوے پاکستان مارک مینگ نے کہا کہ ہواوے جی آئی کے کے ساتھ اے آئی کا سب سے بہتر نظام متعارف کر وئے گا ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر سوپریسٹ شکیل درانی نے جی آئی کے کی کوششوں اور ہواوے کے تعاون کو سراہا ۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk