اولمپکس کے11ویں روز بھی چینی ایتھلیٹ چھائے رہے

اولمپکس کے11ویں روز بھی چینی ایتھلیٹ چھائے رہے

147
ٹوکیو:اولمپکس کے گیار ویں روز بھی چینی ایتھلیٹس نے مزید تین گولڈ میڈل جیت کر تمغوں کی مجموعی تعداد میں آگے رہے۔چینی ایتھلیٹس مزید تین گولڈ میڈلز جیت کرطلائی تمغوں کی تعداد32ہوگئی۔چین نے آرٹسٹک مینز اینڈ وویمینز میں طلائی تمغے جیتے جبکہ ڈائیونگ کے مینز اسپرنگ بورڈ میں بھی سونے کا تمغہ اپنے سینے پر سجایا۔امریکی   ایتھلیٹس نے خواتین کے آٹھ سو میٹر دوڑ میں سونے کا تمغہ جیتا۔امریکا24طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔میزبان جاپان نے گیار ویں روز3طلائی تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ نے3، جرمنی، برازیل، نے دو،دو طلائی تمغے جیتے۔جبکہ ناروے، سویڈن، ہنگری ایک،ایک طلائی تمغے جیتنے میں کامیاب رہے۔