کامسٹیک اور الشفا آئی ٹرسٹ کے او آئی سی میں اندھے پن کو روکنے کے لئے معاہدے پر دستخط

152

اسلام آباد (جی این پی): الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال، راولپنڈی اور کامسٹک – او آئی سی کی وزارتی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون۔اسلام آباد نے، او آئی سی کے ممبر ممالک میں آفتھلمولوجی میں صلاحیت پیدا کرنے اور اندھے پن کو روکنے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جس کے تحت او آئی سی کے مختلف ممبر ممالک میں آنکھوں کے کیمپ لگائے جائیں گے اور آنکھ کے علاج کے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔

مفاہمت کی یادداشت کی تقریب کومسٹک ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی اور پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چودھری، کوآرڈینیٹر جنرل، کومسٹیک اور میجر جنرل رحمت خان (ر)، صدر، الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال، راولپنڈی نے دستخط کیے۔ یونیورسٹی آف گیمبیا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم اور مسٹر محمد عدیل اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سائنس ڈپلومیسی، وزارت خارجہ امور، پاکستان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایم او یو کے مطابق، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اوفتھلمولوجی جو الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال کا تعلیمی ونگ ہے، او آئی سی کے ممبر ممالک سے امیدواروں کو آپٹومیٹری اور آرتھوپٹکس، پبلک ہیلتھ، افتھلمولوجسٹس، ٹیکنیشنز، بائیو میڈیکل ٹیکنیشنز، اوپتھلمک نرسوں کو تربیت فراہم کریں گا۔

الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال، او سی آئی ممالک کے امیدواروں کو 4۔12 ہفتوں کی آبزرورشپ اور 1 سالہ کلینیکل فیلوشپ بھی دیگا۔

الشفا مرکز برائے کمیونٹی آفتھلمولوجی ، او آئی سی کے ممبر ممالک میں اندھے پن کی روک تھام کے لئے وسیع پیمانے پر پروگرام شروع کرے گا۔ انتہائی قابل اور تجربہ کار سرجنوں کے ایک وفد کو پہلے سے منتخب شدہ او آئی سی ممبر ممالک میں بھیجا جائے گا تاکہ وہ موتیا کی بیماری کے لئے سرجیکل کیمپ لگائیں اور آنکھ کی متعدد دوسری بیماریوں کے لئے جدید جراحی کی خدمات سرانجام دیں۔

اس سال کمپالا، (یوگنڈا) نیامی، (نائجر) اور سیرکونڈا (گامبیا) میں آئی کیمپ لگائے جائیں گے۔ اور آنکھ کے علاج معالجہ کے دیگر متعدد شعبوں میں تحقیق پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

کومسٹیک او آئی سی کے ممبر ممالک میں الشفا ٹرسٹ کی سرگرمیوں کے لئے مدد اور تعاون فراہم کرے گا.