وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کی وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد(جی این پی): وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کارگو ٹرین سروس کے امور پر بات چیت ہوئی ۔یہ ٹرین سروس افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان چلانے پر غور کیا گیا۔جبکہ تنیوں ممالک کے سربراہان نے اس پر اجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ورلڈ بنک نے 4.8بلین ڈالر اس پر اجیکٹ کی منظوری کے لئے جوائنٹ اپیل لیٹرلکھے گے ، اس ٹریک کی لمبائی 573کلو میٹر ہے اور یہ ٹریک جوکہ مزر شریف ،کابل بذریعہ پشاور تک شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایل ون پراجیکٹ افغانستان، ازبکستان کے صدود نے پہلے ہی اس پراجیکٹ کی منظوری دے چکے ہیں۔
ڈپٹی پر ائم منسٹر ازبکستان اگلے ہفتے دورہ پاکستان میں باہمی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت کرینگے اور اس پر اجیکٹ کے ذریعے تینوں ایشیا ئی مما لک کو باہمی بذریعہ ریل منسلک کر ینگے ۔ یہ منصوبہ خوش کن ہے متلقہ حکام مستقبل میں مزید رابطے بڑھانے کیلئے اس میں مختلف ممالک کو شمو لیت کابھی فیصلہ کر سکتے ہیں۔اس سے پاکستان کی بند رگاہوں اور اقتصادی سرگرمیاں بھی بڑھے گی۔ جس سے پاکستان کی تجارت لہذا سے مزید مستحکم ہو گا۔