دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 71لاکھ19ہزار454ہوگئی

273

بیجنگ (جی این پی):جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار9 جون کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 71لاکھ19ہزار454تک پہنچ گئی ہے، امریکہ 19 لاکھ61ہزار185مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل7لاکھ7ہزار412مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے ،روس 4لاکھ 76ہزار43 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔برطانیہ میں 2لاکھ 88ہزار834 مصدقہ کیسز ہیں ،بھارت میں 2لاکھ 66 ہزار598مصدقہ کیسز،سپین میں 2لاکھ41ہزار717مصدقہ کیسز اور اٹلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ35ہزار278تک پہنچ گئی ہے ۔پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد1لاکھ 99ہزار696 اور فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد1لاکھ91ہزار313تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد84ہزار638ہوگئی ہے۔