وزیراعظم عمران خان سے رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کے چیئرمین خواجہ عمر فاروق اور فاونڈنگ چیئرمین میاں محمد احسن کی قیادت میں وفد کی اسلام آباد میں ملاقات

وفد نے وزیراعظم کو ٹرسٹ کی صحت کے شعبے میں خدمات اور وزیراعظم کے پناہ گاہ پروگرام لاہور کے حوالے سے مختلف امور پر آگاہ کیا

219

رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سات ہسپتالوں اور دو ریجنل بلڈ سینٹرز میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ وفد نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ گذشتہ سال لاکھوں مریض ٹرسٹ کے مختلف ہسپتالوں میں مفت علاج سے مستفید ہوئے، اور لاہور کی پناہ گاہوں میں روزانہ کی بنیاد پرہزاروں افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے رجب طیب اردگان ہسپتال ٹرسٹ کی صحت کے شعبے میں خدمات کو سراہا اور ٹرسٹ کی بے سہارا، غریب اور نادار لوگوں کو پناہ گاہوں میں سہولیات اور کھانے کی فراہمی کی حوصلہ افزائی کی۔

مخیر حضرات کی جانب سے بیمار، بے سہارا اور نادار افراد کی خدمت لائق تحسین ہے ۔ وزیراعظم

وزیراعظم نے وفد کو حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ٹرسٹ کا انسانی خدمت کا جذبہ معاشرے کے دوسرے طبقات کے لئے قابل تقلید ہے ۔