پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے سال 2019 کو پاکستان ویمن کرکٹ کی بہتری کا سال قرار دے دیا۔

329

اسلام آباد 27دسمبر 2019(جی این پی ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے 2019 اور 2020 کے حوالے کہا کہ اس سال پاکستان ویمنز ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی اور کھیل میں بہتری آئی ہے۔

بسمہ معروف نے کہا کہ یہ سلسلہ گزشتہ برس شروع ہوا تھا اور اس میں بتدریج بہتری آتی گئی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے سال کا آغاز ہوا اور اپنے ہوم گراونڈز پر کامیابی حاصل کی جب کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز جیتے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے یادگار سیریز ساؤتھ افریقہ کے خلاف رہی کیونکہ ساؤتھ افریقہ کی سرزمین پر کھیلنا کبھی آسان نہیں رہا، جانے سے پہلے سوچا نہیں تھا کہ ساؤتھ افریقہ میں کارکردگی اتنی اچھی ہو گی(جی این پی)