مغربی بنگال کی وزیرِاعلیٰ ممتابینرجی بھارتی حکومت کیخلاف ڈٹ گئ
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابینرجی بھارتی ریاست کی جانب سے مسلمانوں کی متنازع شہریت قانون سازی کیخلاف ڈٹ گئ، اختجاجی مارچ
اسلام آباد (جی این پی ) 17دسمبر 2019: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتابینرجی بھارتی ریاست کی جانب سے مسلمانوں کی متنازع شہریت قانون سازی کیخلاف ڈٹ گئ، اختجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ریاست کا یہ کالا قانون ان کی لاش پر سے گزر کر ہی نافذ ہوگی۔ مزید کہا کہ اگر وفاقی حکومت میں دم ہے تو ان کی حکومت ختم کردے لیکن ہم کسی صورت مغربی بنگال میں یہ متنازع قانون نافذ نہیں کرنے دینگے۔ انہوں نےکہا کہ جب تک میں زندہ ہوں اس قانون پر کوئ سمجھوتہ نہیں ہوگا، چاہیں بھارتی ریاست میری حکومت ختم کردے کا مجھے جیل میں ڈال دیا جائے۔ اس مارچ کے دوران ممتا بینرجی پارٹی کے سینکڑوں رہنماوں اور کارکنانوں نے شہریت کے متنازع قانون کے خلاف پوسٹر اور جھنڈے آویزاں رکھے تھے۔