سابق صدر و جنرل(ر) پرویز مشرف کو سزائے موت سنادی گئ۔ سنگین غداری کیس
آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت آج اسلام آباد حصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی گئ۔ پرویز مشرف کیخلاف
اسلام آباد (جی این پی) 17 دسمبر 2019 : آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت آج اسلام آباد حصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی گئ۔ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت اسلام آباد کےحصوصی عدالت میں پشاور ہائیکورٹ کے جیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ کی سربراہی میں سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نذراحمد اور لاہور ہائیکورٹ کے شاہد کریم پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے کی۔ 3 رکنی بینچ نے 2 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف کو سنگین غداری کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم جاری کردیا گیا۔ یاد رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل ( ر ) پرویز مشرف اس وقت کے ایک ہسپتال میں ہے۔