نوجوانوں میں برداشت اور رواداری کی صلاحتیں پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے
دسمبر 2019(جی این پی )16:
نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی ایک شاندار تقریب میں ملک کی ممتاز درسگاہوں کے وائس چانسلرز نے ڈاکٹر سہیل حبیب تاجک کو راولپنڈی کا ریجنل پولیس آفیسر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ڈاکٹر تاجک کی تعلیمی اداروں میں خدمات کے ساتھ ساتھ اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ واضح رہے، کہ ڈاکٹر تاجک نے تعلیمی اداروں میں طلبا کی کردار سازی پر کئی لیکچر دیئے ہیں۔ تقریب کے شرکا نے ملک میں ہونے والے حالیہ واقعات پر کافی تشویش کا اظہار کیا۔ ۔اُن کے مطابق نوجوانوں اور خاص طور پر اعلی تعلیمی درسگاہوں کے طلباوطالبات میس برداشت اور رواداری کی صلاحیتں پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اِس سلسلے میں تعلیمی درسگاہوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، طلباوطالبات، ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ، حکومتی نمائندوں اور سماجی کام کرنے والی تنطیموں کو مل بیٹھ کر یہ سوچنا چاہیئے، کو نوجوانوں میں خاص طور پر اور ملک کے ہر ادارے میں برداشت اور رواداری کی فضا کیسے قائم کی جا سکتی ہے۔ تقریب کا اہتمام انسٹیٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیپلومیٹک سٹڈیز، انٹر یونیورسٹی کنشورشیم اور نیشنل سکلز یونیورسٹی کے باہمی تعاون سے کیا گیا، اِس تقریب میں خصوصی طور پر کامسیٹس یونیورسٹی کے بانی ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جنید زیدی اور ملک کی سات جامعات کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ (جی این پی)