وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکاکی ملاقات

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی

اسلام آباد، 8 مئی 2023، (جی این پی): پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکاکی کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی

ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بڑھتے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان بالخصوص اقتصادی شعبے میں ترقی پسند مثبت پیش رفت کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ جی ایس پی پلس معاہدہ اقتصادی لحاظ سے پاکستان اور یورپی یونین دونوں کے لیے مثبت ثابت ہوتا رہے گا۔

دونوں معززین کے درمیان ملاقات پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم کا پلیٹ فارم ثابت ہوئی۔

European UnionPakistan