Tuesday, July 1, 2025

بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے ڈیجیٹل واریئر قابل تعریف ہیں، رانا مشہود

اسلام آباد۔  چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ہم نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، ڈیجیٹل یوتھ ہب پر اس وقت ملک اور بیرون ملک 2 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں، اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے والے نوجوان بالخصوص بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے ڈیجیٹل واریئر قابل تعریف ہیں اور انہوں نے ثابت کیا کہ بھارت آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہم سے آگے نہیں بلکہ ہم بھارت سے بہت زیادہ آگے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو روٹس انٹرنیشنل سکول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ملک کے تعلیمی شعبہ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، یہاں تعلیم حاصل کرنے والے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور ہم نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، نوجوانوں کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے بلاامتیاز سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دیگر صوبوں کے نوجوانوں کو مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں میں سکالرشپس دی گئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں اور پنجاب انڈوومنٹ فنڈ کا دائرہ کار پنجاب سے بڑھا کر پورے ملک تک پھیلایا ہے اور اس کو پاکستان انڈوومنٹ فنڈ کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ان کے سٹارٹ اپس کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت آسان شرائط پر قرضہ دیا جا رہا ہے، نوجوانوں کو جدید آئیڈیاز پر انوویشن ایوارڈز دیئے جا رہے ہیں، آئندہ سال اس کو ایکسیلیٹر پروگرام کے نام سے شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتہ سے پچ پاکستان پروگرام کا آغاز کیا جائے گا جس میں باصلاحیت نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا، وزیراعظم یوتھ پروگرام جدید آئیڈیاز پیش کرنے والے نوجوانوں کو جدید انکیوبیشن سنٹرز اور فنڈز فراہم کرے گا، یہ فنڈز 30 لاکھ سے 5 کروڑ روپے تک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان سکالرشپس، روزگار اور دیگر مواقع کے بارے میں معلومات اور آگاہی کیلئے ڈیجیٹل یوتھ ہب سے استفادہ کریں، ڈیجیٹل یوتھ ہب پر اس وقت ملک اور بیرون ملک 2 لاکھ سے زائد ملازمتوں کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک 8 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مختلف قسم کی ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں اور دسمبر تک 15 لاکھ نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے، نوجوانوں کیلئے ٹریننگ کے جدید ماڈیولز وضع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ کی برآمدات اڑھائی ارب سے پانچ ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، آئندہ دو سال میں اسے 25 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملکی معیشت کی بحالی کی جنگ لڑی ہے، ہمیں فخر ہے کہ 1998ء میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کئے، اسی دور میں جے ایف۔17 تھنڈر پاک فضائیہ میں شامل کئے گئے، ہم نے تعلیم، صحت، دفاع اور معیشت سمیت ہر شعبہ میں ترقی کیلئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی صلاحیتوں کا اعتراف کر رہی ہے، پاکستانی نوجوانوں کیلئے وسیع مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملکی سرحدوں کو محفوظ بنانے والے بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے ڈیجیٹل واریئر قابل تعریف ہیں اور انہوں نے ثابت کیا کہ بھارت آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہم سے آگے نہیں بلکہ ہم بھارت سے بہت زیادہ آگے ہیں، دنیا کے تمام ممالک نے بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح کو سراہا ہے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Seminar on Water Crisis and the Indus Waters Treaty to be held at COMSTECH

Islamabad : A high-level international seminar titled “Water Crisis...

Ethiopia, Pakistan Agree to Forge Stronger Cultural Relations

Islamabad : The Federal Democratic Republic of Ethiopia (FDRE)...

Bradford Literature Festival Pays Tribute to Faiz

British Council and Faiz Foundation Trust celebrate Faiz Ahmed...

Pakistan and Somalia unite to shape a better future, Mushahid Hussain

ISSI Celebrates Somalia’s Independence Day Islamabad : The Centre for...

FM Planning Directs NHA to Hold N-25 Expressway Groundbreaking on 14th August

Islamabad: The Federal Minister for Planning, Development and Special...

We aim to make Gwadar a key transshipment and logistics hub, Minister

Junaid Anwar unveils plan to expand Gwadar port with...

Thailand commits to strengthening scientific ties with COMSTECH, Ambassador Virabutr

Ambassador of Thailand Visits OIC-COMSTECH Secretariat to Strengthen Scientific...

Pakistan sees global cooperation as vital to agricultural growth, Rana Tanveer

Rana Tanveer Hussain Highlights Pakistan’s Reform-Driven Agricultural Strategy at...

PSB ushers in transparency in bodybuilding – WBPF President

Islamabad, Datuk Paul Chua, President of the World Bodybuilding...

Related Articles

Popular Categories