
وزیراعظم محمد شہباز شریف کو حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے بریفنگ دی
اسلام آباد: گزشتہ روز وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی طرف سے سیلابی صورتحال اور بارشوں کی وارننگ کی ذرائع ابلاغ میں بروقت پیشگی اطلاع نے قیمتی جانی و مالی نقصان کو بچایا۔ پیشگی اطلاع پہنچانے کا یہ سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایتکی.
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب میں شدید بارشوں اور دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر پیدا ہونے والے مسائل اور اب تک کے اقدامات پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں چیئرمین این۔ ڈی۔ ایم۔ اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو دریاؤں میں سیلابی صورتحال اور متاثرہ علاقوں میں پیشگی انخلاء، محفوظ مقام پر منتقلی اور امدادی سامان کی ترسیل پر بریفنگ دی۔ چیئرمین این ۔ڈی ۔ایم۔ اے نے اجلاس میں بتایا کہ ریسکیو1122، سول ڈیفنس، رینجرز، پی ڈی ایم اے اور تمام دیگر متعلقہ ادارے پوری مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں سلابی صورتحال کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے پیشگی انخلاء کے لیے آرمی کے جوانوں اور پولیس کی خدمات کو حاصل کیا گیا ہے۔
۔
اجلاس میں وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ سرکاری حکام نے شرکت کی۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.