Monday, December 8, 2025

نیو انرجی وہیکل پالیسی وقت کی ضرورت اور اہم پیش رفت ہے، وزیراعظم

دوست ممالک ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے میں مدد کریں، وزیراعظم شہباز شریف کا نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد۔ :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیو انرجی وہیکل پالیسی کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پالیسی حکومت کے ماحول دوست اقدامات کی جانب اہم پیش رفت ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ای وی پالیسی سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی، دوست ممالک اور مغربی دنیا ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں، طلباء و طالبات کو میرٹ پر الیکٹرک بائیکس فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ملک بھر کے طلباء کو قابلیت کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء ہمایوں اختر، رانا تنویر حسین، مختلف ممالک کے ہائی کمشنرز اور اعلیٰ سفارتی حکام کے علاوہ ملک بھر سے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات موجود تھے۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت صنعت کی نیو انرجی وہیکل پالیسی کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئی پالیسی حکومت کے ماحول دوست اقدامات کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ماحولیات کو متاثر کرنے میں کردار سب سے کم لیکن پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ دس ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے پالیسی بنانے کیلئے معاونت پر تمام سٹیک ہولڈرز اوربرطانوی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں پاکستان میں بادل پھٹنے، شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر مالی و جانی نقصانات ہوئے، 2022ء میں سیلاب کے باعث 100 کے قریب انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، لاکھوں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں، ہزاروں گھروں کو مکمل یا جزوی نقصان پہنچا اور 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ حالیہ سیلاب اور بارشوں میں 700 انسانی جانیں چلی گئیں، شمالی علاقوں میں کئی کئی خاندان لقمہ اجل بن گئے، گاؤں مٹ گئے، یہ بہت بڑا چیلنج ہے جس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مغربی دنیا اور دوست ممالک پر زور دیا کہ وہ صورتحال سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں، انفراسٹرکچر کی بحالی میں پاکستان کو دوست ممالک کی مدد کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، مزید قرضوں اور مالیاتی دبائو کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے میرٹ اور قابلیت پر طلباء و طالبات کا انتخاب کرکے الیکٹرک بائیکس فراہم کئے گئے ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے 10 فیصد اضافی کوٹہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای وی پالیسی سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر کے طلباء و طالبات کو قابلیت کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس پروگرام کا دائرہ وسیع کیا جائے اور 9 ارب کی بجائے آئندہ سال اس کیلئے زیادہ رقم مختص کی جائے تاکہ طلباء و طالبات کو حصول تعلیم میں مدد ملے اور وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں۔ قبل ازیں وزیراعظم نے نیو انرجی وہیکل پالیسی کا افتتاح کیا اور ملک بھر سے تعلیمی میدان میں اہم کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات میں الیکٹرک بائیکس کی چابیاں تقسیم کیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی انرجی وہیکل پالیسی انڈسٹری کی جدت میں اہم کردار ادا کرے گی، پالیسی کے تحت روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، الیکٹرک وہیکل پالیسی کے باعث پٹرولیم کھپت میں نمایاں کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سبز انقلاب پاکستان کا روشن مستقبل ہے۔ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ نئی انرجی وہیکل پالیسی کا اجراء خواب کو حقیقت میں بدلنے کا دن ہے، وزیراعظم کے وژن کے تحت ہماری مشترکہ کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئیں، عالمی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے انرجی وہیکل پالیسی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صاف اور سرسبز ملک کے طور پر اپنی شناخت دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

URAAN Pakistan a strategic initiative by Planning Commission built on 5Es

PIDE Sparks Dialogue on Growth Beyond IMF Limits Islamabad –...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

Cholistan Desert Rally promotes adventure tourism, Dr. Tariq Fazal

TDCP & PTDC launch tourism outreach ahead of 21st...

SAPM Announces Establishment of AI Center at PITAC

PIDC and PITAC Join Hands to Fund Pakistan’s AI...

Prime Minister vows for relentless, united efforts for country’s progress

*Binance Senior Leadership Visits Pakistan as Government Signals Strong...

Polish envoy, ICCI eye new trade and investment avenues

ICCI President highlights significance of Stronger Institutional Linkages with...

SIFC enabling Malaysian investment in major projects, Gilani

Chairman Senate Arrives in Malaysia, Addresses Malaysian Business Community Kuala...

Pak-Qatar Family Takaful Set to Raise 1.1 billion through IPO

Islamabad : Pak Qatar Family Takaful Limited is all...

Turkish coffee strengthening social and cultural ties, Amb Neziroğlu

Yunus Emre Institute Celebrates World Turkish Coffee Day at...

SMEDA, SBP Ordered to Resolve SME Credit Access Crisis

*Transform SMEs into Dollar Earners, SAPM Haroon Akhtar Directs...

Related Articles

Popular Categories