
16 پی ایچ ڈی اسکالرز نے اپنے سائناپسز پیش کیے جبکہ مزید سولہ اسکالرز پیش کریں گے
اسلام آباد. علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک اسٹڈیز اور فیکلٹی آف سوشل سائنسز کا 74واں فیکلٹی بورڈ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈائریکٹر بورڈ پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد نے کی جبکہ ڈینز، سینئر فیکلٹی ممبران، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور بیرونی ماہرینِ تعلیم نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء میں راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال بھی شامل تھیں۔ اجلاس کے پہلے روز 16 پی ایچ ڈی اسکالرز نے اپنے سائناپسسز پیش کیے جبکہ مزید 16 اسکالرز اپنے تحقیقی خاکے کل پیش کریں گے۔ ماہرین تعلیم نے علمی، تحقیقی اور فنی پہلوؤں پر سوالات کیے جن کے جوابات اسکالرز نے وضاحت کے ساتھ دیے۔فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر نے اسکالرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے سائناپسز کو فنی، فکری، ادبی اور موضوعاتی پہلوؤں سے مزید بہتر بنائیں تاکہ وہ اعلیٰ معیار پر پورا اتریں۔ کئی سائنوپسسز کو مفید تجاویز کے ساتھ نظرثانی کے لیے واپس کیا گیا جبکہ اکثریت کو فیکلٹی بورڈ نے منظور کر لیا۔یہ امر نہایت قابلِ توجہ ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی رہنمائی اور وژنری قیادت میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے تحقیق کے معیار کو اپنی اولین ترجیح بناتے ہوئے اسے قومی ضروریات اور عالمی معیار کے عین مطابق بنانے کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات کیے ہیں تاکہ یونیورسٹی کی تحقیقی کاوشیں علمی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.