
یوتھ گیمز، نیشنل گیمز میں بھرپور شرکت کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد : اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن نےپہلی یوتھ گیمز سمیت نیشنل گیمز میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس بیگم عشرت اشرف کی صدارت میں ہوا جس میں سیکریٹری جنرل رضوان الحق رازی سمیت ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگراراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد اولمپک سے منسلک کھیلوں کی تنظیموں کی باقاعدہ حیثیت اور ان کے کردار کو مؤثر بنانے پر تفصیلی غور کیا گیاجبکہ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کیساتھ الحاق دیگر سپورٹس ایسوسی ایشنز کی اسلام آباد اسپورٹس بورڈ کے ساتھ رجسٹریشن کے معاملے کا جاٸزہ لیا گیا تاکہ وفاقی دارالحکومت میں کھیلوں کی مرکزی تنظیم کی حیثیت کو باضابطہ شکل دی جا سکے۔ اجلاس میں اسلام آباد میں ہونیوالی پہلی نیشنل یوتھ گیمز اور کراچی میں کھیلی جانیوالی نیشنل گیمز میں اسلام آباد کی بھرپور شرکت سمیت مضبوط ٹیموں کے انتخاب، تربیت اور دیگر انتظامات سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر صدر بیگم عشرت اشرف نے کہا کہ اسلام آباد کو قومی کھیلوں کے میدان میں نمایاں مقام دلانے کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.