
اسلام آباد : دارالارقم اسکولز پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹرز کنکلیو کے 102 افراد پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وفد کو سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام نے خوش آمدید کہا۔
وفد کو سینیٹ ہال کا دورہ کرایا گیا، جہاں انہیں سینیٹ اجلاس کی کاروائی، قانون سازی کے عمل اور پارلیمانی طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے ایوان بالا کی قانون سازی، جمہوری اقدار اور پارلیمانی روایات سے آگاہی حاصل کی۔
بعد ازاں وفد کو سینیٹ میوزیم کا بھی دورہ کرایا گیا، جہاں انہیں سینیٹ کی تاریخ پر مبنی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی اور ادارے کے قیام، ارتقاء اور فعالیت سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔
وفد نے اس معلوماتی و تعلیمی دورے کو نہایت مفید اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.