Monday, November 3, 2025

غوری ٹاؤن فیملی پارک کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف پُرامن احتجاج

اسلام آباد –: غوری ٹاؤن فیز 4 میں واقع فیملی پارک پر قبضہ اور اس پر دکانوں کی تعمیر کے خلاف اتوار کے روز غوری ٹاؤن کے رہائشیوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے ایک پُرامن احتجاج کیا۔ یہ احتجاج شام پانچ بجے عوامی پارک کے مرکزی مقام پر منعقد ہوا جس میں درجنوں خاندانوں نے شرکت کی۔

احتجاج میں شریک خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا:
“پارک ہمارا حق ہے”،
“فیملیز کے لیے سبز جگہ محفوظ کرو”،
اور
“کمرشل تعمیرات بند کرو”۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ پارک علاقے کے واحد عوامی تفریحی مقامات میں سے ایک ہے، جو برسوں سے بچوں کی کھیل کود، خواتین کی واک اور اہلِ علاقہ کی صحت بخش سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے۔ احتجاج کرنے والی ایک خاتون، مسز عادل رستم نے ، نے بتایا:
“ہم اپنے بچوں کے لیے یہ پارک بچانا چاہتے ہیں۔ یہاں اگر پلازے یا دکانیں بنا دی گئیں تو ہماری نسلیں محروم ہو جائیں گی۔”منتظمین میں شامل محمد زبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج کسی سیاسی یا ذاتی مفاد کے تحت نہیں بلکہ صرف اور صرف مقامی رہائشیوں کے حق میں ہے۔
“ہم چاہتے ہیں کہ یہ پارک ہمیشہ کے لیے عوامی جگہ کے طور پر محفوظ کیا جائے۔ ہم متعلقہ اداروں سی ڈی اے، پولیس اور نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری نوٹس لیں اور پارک کی زمین کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کو روکا جائے۔”احتجاج مکمل طور پر پُرامن رہا اور شرکاء نے قانون کا احترام کرتے ہوئے اپنی آواز بلند کی۔ مقامی پولیس نے بھی احتجاج کی نگرانی کی۔اہلیانِ غوری ٹاؤن نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی اجتماعی کوششوں کے نتیجے میں متعلقہ حکام اس عوامی مقام کو تحفظ فراہم کریں گے اور آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز اور محفوظ ماحول یقینی بنائیں گے

پارک پہ موجود مظاہرین کو سپورٹ کرنے کے لیے جماعت اسلامی اور مرکزی مسلم لیگ کے اسلام اباد کے مرکزی قائدین موجود تھے
جن میں سر فہرست عبدالرحمان پاشا سور فرید خان اور فیز فور اے کے سماجی رہنما محمد زبیر اور رانا عبد القیوم، زاہد علی خان اور ٹاؤن کے عمائدین بھی موجود تھے ۔

مرکزی مسلم لیگ کے انعام الرحمن صاحب اور عبدالرحمن پاشا نے یقین دلایا کہ وہ رہائشیوں کے ساتھ ہیں
اور تمام اداروں کے پاس جائیں گے اور رہائشیوں کو ان کا حق دلوائیں گے۔

واضح رہے کہ غوری ٹاؤن میں نالہ کورنگ کے اطراف دو سو فٹ تک کسی بھی قسم کی تعمیرات پر پابندی عائد ہے اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق پارک کی جگہوں پر کمرشل تعمیرات نہیں ہو سکتیں۔ تاہم یہاں کے بلڈر نے پارک کی زمین پر قبضہ کر لیا۔ اس پر رہائشی سراپا احتجاج ہیں۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

URAAN Pakistan a strategic initiative by Planning Commission built on 5Es

PIDE Sparks Dialogue on Growth Beyond IMF Limits Islamabad –...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

10th National Olive Festival 2025 going on in Rawalpindi

DG PHA Rawalpindi visits festival at Allama Iqbal Park, Rawalpindi:...

Ambassador Rizwan inaugurates Pak-USA Business expo in Virginia

*Urges stronger economic ties between Pakistan and the United...

Journalists play a vital role in strengthening democracy, Chairman Senate

Islamabad : Chairman Senate Syed Yousaf Raza Gilani, in...

President Zardari to attend 2nd World Summit for Social Development

Islamabad : President Asif Ali Zardari will attend the...

ICCI plans to organize a Pak–Saudi Business & Investment Forum in KSA

ICCI President Calls On Pakistani Ambassador in Saudi Arabia Riyadh...

Climate disasters reshaping global security and humanitarian dynamics, Dr. Sirohey

Environmental and Disaster Journalism National Training Workshop Empowers Journalists...

SDPI to host 4-day 28th Sustainable Development Conference

‘Sustainable Development in the Emerging World Dis|Order’SDPI is all...

Pak Navy proudly upholds its commitment to promoting sports, CNS

NASIR IQBAL FROM WAPDA AND MAHNOOR ALI FROM PESHAWAR...

Related Articles

Popular Categories