
پراپرٹی ٹرانسفر فیس،دیگر چارجز میں اضافہ حکومتی ویژن سے متصادم ہے، چوہدری عبدالرؤف،زاہد رفیق
اسلام آباد : صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن و ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی طرف سےجاری پراپرٹی ٹرانسفر فیس 3 فیصد کرنے کا نوٹیفیکیشن فوری واپس لیا جائے،پلاٹوں کے نقشہ جات اور NDCs فوری طور پر جاری کی جائیں،ڈی وی سی (DVC) میں رئیل اسٹیٹ اسٹیک ہولڈرز کو نمائندگی دی جائے۔چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے، مطالبات پورے نہ ہوئے تو جڑواں شہروں کے رئیلٹرز، بلڈرز، ڈیویلپرز اور الائیڈ انڈسٹریز کے نمائندگان 22جولائی بروز منگل کو سی ڈی اے کے دفترکےباہربھرپور تالہ بندی کرکے احتجاج کریں گے،صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن و ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس سردار طاہر محمود نے ان خیالات کا اظہار سابق صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرؤف، عاطف جمیل بٹ، جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق اور دیگر قائدین کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا سی ڈی اے کی جانب سے پراپرٹی ٹرانسفر فیس کو ایک فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کرنے اور دیگر چارجز میں اضافے کو سختی سے مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی اور عوام کو آسان شرائط پر گھر فراہم کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کی جس کے تحت بجٹ 2025-26 میں مشکل معاشی حالات کے باوجود عوام کو نمایاں ریلیف فراہم کیا گیا، خاص طور پر ایڈوانس ٹیکس (236K) میں کمی، ایف ای ڈی کا خاتمہ اور اسٹامپ ڈیوٹی میں ریلیف جیسے اقدامات اٹھائے گئےتاہم چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیراعظم پاکستان کے واضح احکامات اور عوامی نمائندوں کے فیصلوں کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے پراپرٹی ٹرانسفر فیس میں بے تحاشا اضافہ کرکے حکومت کی عوام دوست پالیسی کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے،سردار طاہر محمود نے کہا کہ سی ڈی اے نقشہ جات کی منظوری اور NDCs جاری کرنے میں بلاوجہ تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے جس سے رشوت کا بازار گرم ہے، نئے پلاٹوں کی آکشن کو آمدنی کا ذریعہ بناتے ہوئے عوام اور سرمایہ کاروں کا استحصال کیا جا رہا ہے،انہوں نے واضح طور پر اعلان کیا کہ اگر پراپرٹی ٹرانسفر فیس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو 22 جولائی بروز منگل کو سی ڈی اے کے سامنے جڑواں شہروں کے رئیلٹرز، بلڈرز، ڈیویلپرز اور الائیڈ انڈسٹریز بھرپور تالہ بندی کرکے احتجاج کریں گے اور مطالبات کی منظوری تک یہ احتجاج جاری رہے گااور اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر فوری عمل درآمد نہ کیا تو ہم میڈیا پر بھرپور مہم کے ذریعے وزیراعظم پاکستان سے چیئرمین سی ڈی اے کی فوری برطرفی کا مطالبہ کریں گے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.