
اسلام آباد : 2 تا 8 جولائی کو مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے اور ممکنہ سیلاب کا خطرہ۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب میں 5-8 جولائی کو شدید بارشوں کا امکان ہے۔ جسکے باعث دریائے کابل اور تربیلا ڈیم پانی کا بہاؤ تیز، گلگت بلتستان گلیشیائی جھیل کے پھٹنے کیوجہ سے سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ لاہور، سیالکوٹ، نارووال میں شہری سیلاب، ڈی جی خان، راجن پور میں ہل ٹورنٹس (پہاڑی سیلاب)متوقع۔ ندی نالوں (دیگ، بیئن، پلکھو) میں طغیانی کا امکان ہے۔
احتیاطی تدابیر:
کمزور ڈھانچوں، بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ آندھی، طوفان میں محتاط رہیں، حد نگاہ کم ہو سکتی ہے۔ سیاحی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے موسمی حالات کا جائزہ لیں۔ مزید رہنمائی کے لیے این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.