Monday, June 30, 2025

محرم الحرام ہمیں ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ہجری سال نو 1447ھ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

اسلام آباد: نئے اسلامی سال 1447ھ کے آغاز میں خدائے ذوالجلال کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ ہجری سال ہم سب کے لئے باعث رحمت ہو۔

اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام کے مہینے سے ہوتا ہے جو کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق عزت و عظمت والے چار مہینوں میں سے ایک ہے۔ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں ہمارے اسلاف کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے حق کے راستے میں صبر واستقامت، حق گوئی اور اعلیٰ اقدار کے فروغ کی خاطر پیش کیں۔ خصوصاً واقعہ کربلا اور شہادت حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ جو کہ حقیقت میں اسلام کی فتح، اسلامی اصولوں کی سر بلندی اور اس قربانی کاثمر ہے جس کی بدولت ہماری تاریخ میں ایسے جان نثار پیدا ہوتے رہے جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا۔

آج کے دور میں، جب امت مسلمہ گو ناگوں چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے، ان واقعات میں ہمارے لیے وہ پیغام ہے جو معاشرتی ہم آہنگی، بین المسالک رواداری، اور خدمت انسانیت کے لیے رہنما اصول فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ان دُور رَس تعلیمات کو اپنی انفرادی واجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں، محبت، اخوت اور شعور کی شمع کو روشن کریں۔

آئیے! اس نئے ہجری سال کے آغاز پر ہم یہ عہد کریں کہ ہم اپنے اسلاف کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے ایک مہذب، باکردار اور باشعور قوم کی صورت میں ابھریں گے۔ ہم ایک ایسا پاکیزہ معاشرہ تشکیل دیں گے جو فلاح انسانیت کا مظہر ہو۔

میں اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ آئندہ سال کو پاکستان سمیت دنیا بھر کیلئے امن و استحکام کا سال بنائے. کشمیر اور فلسطین میں نہتے مسلمانوں پر جاری ظلم کو ہمیشہ کیلئے رکنے اور خطے میں کشیدگی کے مکمل خاتمے کا سال بنائے. میری اللہ رب العزت سے یہ بھی دعا ہے کہ وہ ہمیں قومی وحدت، باہمی احترام، اور اخوت کی روش اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ میری دعا ہے کہ پروردگار ہمارے ریاستی و قومی اداروں کو مزید مضبوط، مؤثر، اور عوام کی خدمت کا حقیقی نمونہ بنائے۔ ہمارے نوجوانوں کو علم و ہنر میں مہارت اور کردار میں بلندی عطا فرمائے، اور پاکستان کو اقوام عالم میں ایک باوقار، پُر امن اور ترقی یافتہ ریاست کے طور پر سرفراز فرمائے۔ آمین ثم آمین
پاکستان پائندہ باد

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Seminar on Water Crisis and the Indus Waters Treaty to be held at COMSTECH

Islamabad : A high-level international seminar titled “Water Crisis...

Dar calls on India to reconsider its current hostile policies

Institute of Strategic Studies Islamabad (ISSI) commemorated its 52nd...

UK committed to ending GBV in partnership with Pakistan, Henrietta

National Launch of GBV Helpline Toolbox Sets New Standard...

PAA aims to enhance passenger experience through public feedback, DG

Sixth DG PAA e-Kacheri Held at PAA Headquarters, Karachi Karachi...

Ethiopia’s key regional role and contributions to peace and security, Dr Beker

Ambassador Dr. Jemal Calls on Defence Secretary of Pakistan...

Focus group highlights barriers to inclusion of religious minorities

Lahore: – A Focus Group Discussion (FGD) on "Mapping...

Pakistan beat Japan in 4th Match of Asian Girls Netball Championship

South Korea :    Pakistan defeated Japan by 79-39 goals...

CDA to be dissolved powers to transfer to Metropolitan Corporation, IHC

Court directs refund of illegally collected charges Islamabad : The...

Related Articles

Popular Categories