
پانی کے بحران پر قابو پانے کے انتظامات انتہائی ضروری ہیں۔ خالد چوہدری
اسلام آباد : آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے اسلام آباد کی مارکیٹوں اور مراکز سے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے مکمل تعاون کیا ہے جبکہ مارکیٹوں کی شکل ہی تبدیل ہو گئی ہے . اب صرف سی ڈی اے کی طرف سے قائم شدہ تجاوزات باقی ہیں ان تجاوزات کا ذمہ دار بی سی ایس ہے ۔ اب مارکیٹوں میں تجاوزات تقریباً ختم ہو چکی ہیں اور وقت آگیا ہے کہ مارکیٹوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں۔ اسلام آباد کی کئی مارکیٹوں اور مراکز میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں ۔ زیادہ تر مارکیٹوں میں پبلک ٹوائلٹ بھی نہ ہیں۔ بی سی ایس کی ملی بھگت سے پلازوں میں قائم ٹوائلٹ دکانوں میں تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ کیا یہ تجاوزات کے زمرے نہیں آتا؟ – ضلعی انتظامیہ نے گریڈ گیارہ اور گریڈ نو کے نچلے ملازمین کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے ہیں جو کہ تشویش ناک ہیں۔ یہ مجسٹریٹ دوکانوں سے سامان اٹھا کر دکاندازوں کو تھانوں میں بند کر کے ان کی تذلیل کرتے ہیں۔ جبکہ جرمانوں کی رسیدیں بھی نہیں دی جاتیں۔ اسلام آباد میں آجکل پانی کی کمی ہے سی ڈی اے پانی کے بحران پر قابو پانے کے اقدامات کرے. اجلاس سے جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی۔بھارہ کہو کے مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال۔جناح سپر کے صدر اسد عزیز ۔ ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان۔ سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی۔ آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ۔ ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف شاہ ۔ جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان -ایف الیون مرکز کے صدر مہر اللہ داد کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذوالفقار اور دیگر نے خطاب کیا۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.