Tuesday, June 17, 2025

ایس ای سی پی نے وی پی ایس رولز 2005 میں مجوزہ ترامیم پر عوامی رائے طلب کر لی

اسلام آباد، : سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رضاکارانہ پنشن سسٹم (وی پی ایس) رولز 2005 میں ترامیم کے لیے ایک مشاورتی پیپر جاری کی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے پنشن نظام کو بہتر اور زیادہ آسان بنانا ہے۔

اس تجویز کا اہم نکتہ یہ ہے کہ ایمپلائر پنشن فنڈز (EPFs) کو اجازت دی جائے کہ وہ ایک مشترکہ فنڈ ڈھانچے کے تحت متعدد آجرین (Employers) کو خدمات فراہم کریں۔ اس تبدیلی سے پنشن فنڈ مینیجرز مختلف آجرین کی شراکتیں ایک ساتھ جمع کر سکیں گے، جس سے اخراجات میں بچت ممکن ہوگی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے (SMEs) بھی علیحدہ فنڈ قائم کیے بغیر اپنے ملازمین کو ریٹائرمنٹ کی سہولیات فراہم کر سکیں گے۔

فروری 2024 میں وی پی ایس رولز 2005 میں کی گئی سابقہ ترامیم کے باوجود، کچھ بنیادی خامیاں اب بھی موجود رہیں جنہوں نے اس نظام کو وسیع پیمانے پر اپنانے اور پھیلانے میں رکاوٹ ڈالی۔ موجودہ ڈھانچے کے تحت ہر پنشن فنڈ کو صرف ایک مخصوص آجر تک محدود رکھا گیا تھا، جس سے فنڈز کو پھیلانے میں دشواری اور خاص طور پر چھوٹے آجرین کے لیے لاگت میں اضافے جیسے مسائل پیدا ہوئے۔

اس کے بعد،ایس ای سی پی نے وی پی ایس رولز کی مؤثریت کا جائزہ لینے کے لیے ایک تجزیاتی مطالعہ شروع کیا تاکہ ریٹائرمنٹ سیونگز کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔ اس جائزے کے نتیجے میں کئی ایسے شعبے سامنے آئے جن میں بہتری کی گنجائش موجود تھی، جیسے کہ آپریشنل کارکردگی میں اضافہ، پنشن کوریج کا دائرہ وسیع کرنا، اور آجرین کی شرکت میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنا۔ مجوزہ ترامیم کا مقصد ریگولیٹری فریم ورک کو بین الاقوامی بہترین روایات کے مطابق ڈھالنا، قانونی ابہام کو ختم کرنا، اور پاکستان میں ریٹائرمنٹ سیونگز کی بہتر ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

مشاورتی پیپر   عوامی رائے دینے کے لیے اشاعت کی تاریخ سے پندرہ دن تک دستیاب ہے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Chris Hemsworth: The Journey from Australian Soaps to Hollywood Stardom

Chris Hemsworth has become one of Hollywood’s most recognized...

Parliamentary diplomacy plays key role in bilateral ties, Ambassador Stoenescu

Parliamentary Diplomacy at the Forefront of Pakistan–Romania Relations Islamabad :...

Italian Navy ship arrives in Karachi to boost maritime ties

Karachi : The Italian Navy Ship ITS ANTONIO MARCEGLIA...

ICCI welcomes PM’s intervention to review FBR arrest powers: President ICCI

Islamabad: Nasir Mansoor Qureshi, the President, Islamabad Chamber of...

Zong Wins ‘Best Digital Campaign (TikTok)’ at Pakistan Digital Awards

Islamabad: – Zong, Pakistan’s leading digital technology innovation company,...

CJCSC confers Civil Awards to eminent scientists, engineers

Rawalpindi : On behalf of the President of Islamic...

Punjab largest-ever Development Budget Worth Rs. 1240 Billion Approved

CM Punjab Maryam Nawaz Sharif Signs Budget Document. Lahore :...

Pak-China ties explored for deeper economic cooperation

Chinese Ambassador Calls on Federal Minister for Commerce to...

COAS, overseas Pakistanis vow to build a stronger, safer Pakistan

Rawalpindi :  Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M),...

Related Articles

Popular Categories