وزیرِ اعظم دو روزہ دورہءِ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ

جدہ: . وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دو روزہ دورہءِ سعودی عرب مکمل.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہءِ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے.
گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے جدہ ائیر پورٹ پر وزیرِ اعظم کو الوداع کیا.