
موسم کی صورتحال ۔۔۔۔6 جون ۔۔محکمہ موسمیات
انتباہ:
عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی
07 سے 12 جون کے دوران:
- ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ جنوبی علاقوں(بالائی /وسطی سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان کےعلاقوں) میں 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔
اسلام آباد :
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔
ہفتہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے اوقات میں شدید گرم رہے گا ۔
پنجاب:
جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنو بی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع۔
ہفتہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم میں شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع۔
سندھ:
جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ اس دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع۔
ہفتہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ۔ اس دوران تیز/ گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع۔
خیبرپختونخوا :
جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا ۔ تاہم کو ہستان اور سوات میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
ہفتہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا ۔ تاہم دیر، سوات، چترال، کوہستان ،کرم اور خیبر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ جبکہ پشاور،صوابی،مردان،کوہاٹ اور کرک میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ گرج چمک متوقع ۔
بلوچستان:
جمعہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا ۔ اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔
ہفتہ کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا ۔ اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع۔ جبکہ بارکھان اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
کشمیر:
جمعہ کے روز : کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔
ہفتہ کے روز : کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔
گلگت بلتستان:
جمعہ کے روز : گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔
ہفتہ کے روز : گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے کا امکان ۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.