Tuesday, July 1, 2025

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن کا 23 واں اجلاس

دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیاجس پر تفصیلی بحث کے بعد تمام نکات کی متفقہ منظوری دی گئی

 اسلام آباد :  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل فار ٹیچر ایجوکیشن (NACTE) کا 23 واں اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جامعہ کے وائس چانسلر اور نیکٹی کے چیئرمین، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی۔اجلاس میں ملک بھر سے 16 ارکان نے بنفسِ نفیس شرکت کی جبکہ 4 ارکان نے آن لائن شرکت کے ذریعے اجلاس میں اپنی موجودگی یقینی بنائی۔ اجلاس میں اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت، تعلیمی معیار کے فروغ اور ادارہ جاتی بہتری سے متعلق اہم فیصلے زیر غور آئے۔اجلاس کے آغاز میں کونسل کی سیکرٹری، ڈاکٹر شمسہ عزیز نے دس نکاتی ایجنڈا پیش کیا جس پر تفصیلی بحث کے بعد تمام نکات کی متفقہ منظوری دی گئی۔ ایجنڈا کے اہم نکات میں گذشتہ اجلاس کے منٹس کی منظوری،اکتوبر 2024 سے اپریل 2025 تک کی کارکردگی رپورٹ کی پیشکش،مختلف ٹیچر ایجوکیشن پروگراموں کے لیے ایکریڈیٹیشن ایوارڈ کی منظوری،پروویژنل/صفر درجہ ایکریڈیٹیشن سرٹیفکیٹ کی منظوری،کونسل کے آن لائن اجلاس کے طریقہ کار کی منظوری،نظرثانی شدہ نیشنل ایکریڈیٹیشن اسٹینڈرڈز، ٹولز اور پروسیجرز کی توثیق،مالی سال 2025-26کے بجٹ کی منظوری،نیا بینک اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت،سرمایہ کاری کمیٹی کی تشکیل کی منظوری،آفس بوائے کی کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری شامل تھیں۔اجلاس میں اساتذہ کی تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنانے، ایکریڈیٹیشن کے عمل کو شفاف اور موثر بنانے اور تنظیمی امور کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین کونسل، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کونسل انہی امور کی منظوری دے گی جن کی وہ قانونی مجاز ہے اور ہم اس عمل میں تمام صوبوں کو باقاعدہ طور پر آن بورڈ لیں گے تاکہ فیصلوں میں شفافیت، ہم آہنگی اور بین الصوبائی تعاون کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیکٹی تعلیمی اداروں میں معیار اور احتساب کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار جاری رکھے گی۔اجلاس کا اختتام تعلیمی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کے عزم کے اظہار کے ساتھ ہوا۔
Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

The Everlasting Appeal of TV Shows: Why We Keep Watching

TV shows have been a cornerstone of entertainment for...

Seminar on Water Crisis and the Indus Waters Treaty to be held at COMSTECH

Islamabad : A high-level international seminar titled “Water Crisis...

Ethiopia, Pakistan Agree to Forge Stronger Cultural Relations

Islamabad : The Federal Democratic Republic of Ethiopia (FDRE)...

Bradford Literature Festival Pays Tribute to Faiz

British Council and Faiz Foundation Trust celebrate Faiz Ahmed...

Pakistan and Somalia unite to shape a better future, Mushahid Hussain

ISSI Celebrates Somalia’s Independence Day Islamabad : The Centre for...

FM Planning Directs NHA to Hold N-25 Expressway Groundbreaking on 14th August

Islamabad: The Federal Minister for Planning, Development and Special...

We aim to make Gwadar a key transshipment and logistics hub, Minister

Junaid Anwar unveils plan to expand Gwadar port with...

Thailand commits to strengthening scientific ties with COMSTECH, Ambassador Virabutr

Ambassador of Thailand Visits OIC-COMSTECH Secretariat to Strengthen Scientific...

Pakistan sees global cooperation as vital to agricultural growth, Rana Tanveer

Rana Tanveer Hussain Highlights Pakistan’s Reform-Driven Agricultural Strategy at...

PSB ushers in transparency in bodybuilding – WBPF President

Islamabad, Datuk Paul Chua, President of the World Bodybuilding...

Related Articles

Popular Categories