google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

چینی صدر کی شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

:بیجنگ،4  مارچ 2024 (جی این پی)

چین کے صدر شی جن پھنگ نے شہباز شریف کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کو چینی صدرشی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ شہبازشریف اور نئی پاکستانی حکومت کی زیر قیادت اور پاکستان میں زندگی کے تمام شعبوں کی متحد کوششوں سے ملک یقینی طور پر قومی ترقی اور پیشرفت کے مقصد میں نئی اورعظیم تر کامیابیاں حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیں: یوکرین میں بغاوت کی 10ویں برسی پر پاکستان میں روس کے سفیرکی بریفنگ

صدر شی نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان کو اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھتے ہوئے تمام شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے، چین پاکستان اقتصادی راہداری کا جدید ترین ورژن مشترکہ طور پر تعمیر کرنا چاہیے، چین پاکستان سدابہار سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل پر مبنی چین پاکستان کمیونٹی کو مزید قریب لانا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے مزید فوائد حاصل کیے جا سکیں۔دریں اثنا چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی شہبازشریف کووزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پرمبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk