google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk
Pakistan's Premier Multilingual News Agency

وفاقی دالحکومت کے فیڈرل ٹاؤن سے شب عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس عَلم عباس ؑ اور ذوالجناح بر آمد ہوا

:اسلام آباد ، ا اگست ۲۰۲۳ (جی این پی)

وفاقی دالحکومت کے فیڈرل ٹاؤن سے شب عاشور کا مرکزی ماتمی جلوس عَلم عباس ؑ اور ذوالجناح بر آمد ہوا، عزاداروں کی ماتم   داری و نوحہ خوانی ، عزاداران نے شہدائے کربلا کو ماتم داری کر کہ پرسہ پیش کیا

امام حُسین ؑ کی عزاداری صبح قیامت تک جاری رہے گی،محرم میں سڑکوں پر نکالے جانے والے جلوس احتجاجی مظاہرے ہیں کہ کربلا میں سفاکیت، درندگی اور حیوانیت کا مظاہرہ یزید لعین نے خانوادہ رسول ﷺ پہ کیا، سیّد عزیز الحسن کاظمی

جلوس عزاء میں مکتبہ اہلسنت نے وسیع لنگر امام حُسین ؑ اور سبیل کا اہتمام کیا، عزاداران کو اہلسنت دودھ اور شربت پیش کرتے رہے اور نیاز میں لنگر امام حسین ؑ کی تقسیم کرتے رہے

وفاقی دالحکومت کی معروف شاہراہ لہتراڑ روڈ ہر نو ٹھنڈا پانی کے قصبے فیڈرل ٹاؤن گلی نمبر 8 سیّد عزیز الحسن شاہ کاظمی کی رہائش گاہ سے بوقت رات 9بجے 28جولائی 2023بروز جمعتہ المبارک عاشورہ کا مرکزی ماتمی جلوس عَلم غازی عباس علمدار علیہ السلام اورشبیہ ذوالجناح کا بر آمد ہوا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا گلی نمبر 4سیّد اِقرار حُسین شاہ کی رہائش گاہ پر پہنچا جہاں ماتمی سنگتوں نے ماتم داری کی اور عَلم عباس ؑ کی بر آمدگی ہوئی جلوس عزاء سیّد ضمیر حُسین شاہ کے گھر پہنچا اور ماتمی سنگتوں نے ماتم داری کر کہ سیّدہ زہرا ؑ کے لعل امام حسین ؑ سرکار اور کربلا کے شہداء کوپُرسہ پیش کیا


جلوس اپنے روایتی و مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا فیڈرل ٹاؤن اسلام آباد کی گلی نمبر 5سیّد ضمیر حُسین شاہ کے گھر پہنچا جہاں ماتم داری کی گئی اسی طرح جلوس شب عاشور گلی نمبر 4سیّد کفائیت حُسین شاہ کاظمی، سیّد محسن اکبر شاہ کاظمی اور سیّد حَسن کاظمی کے گھر سے ہوتا ہوا سیّد یاسر حسین شاہ اور سیّد ارشد حسین شاہ کے گھر سے ماتم داری کرتا ہوا مرکزی امام بارگاہ قصر حسینیہ

ٹھنڈا پانی فیڈرل ٹاؤن لہتراڑ روڈ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا امام بارگاہ قصر حسینیہ میں پوری شب عاشور مجلس عزاء جاری رہی علماء کرام اور ذاکرین عظام فضائل و مصائب آل محمد ؑ بیان کرتے رہے صبح اذان فجر اذان شہزادہ علی اکبر علیہ السلام سے مجلس عزاء کا اختتام ہوا تفصیلات کے مطابق اس موقع پہ کسی بھی قسم کا کوئی واقعہ پیش نہ آیا بلکہ معززین علاقہ مکاتب اہلسنت کی طرف سے مختلف جگہوں پر شربت و دودھ کی سبیلیں اور نیاز امام حسین ؑ کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا


سیّد عزیز الحسن شاہ کاظمی نے مکاتب اہلسنت کا تمام عزاداران، بانیان مجالس، بانیان جلوس اور ماتمی سنگتوں کی جانب سے سبیل امام حسین ؑ اور امام حسین ؑ کا وسیع لنگر تقسیم کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیاسیّد عزیز الحسن شاہ کاظمی نے کہا کہ
امام حُسین ؑ کی عزاداری صبح قیامت تک جاری رہے گی،محرم میں سڑکوں پر نکالے جانے والے جلوس احتجاجی مظاہرے ہیں کہ کربلا میں سفاکیت، درندگی اور حیوانیت کا مظاہرہ یزید لعین نے خانوادہ رسول ﷺ پہ کیا سیّد عزیز الحسن کاظمی کا کہنا تھا کہ ہمارے سینوں پر ماتم کے پڑنے والے ہاتھ در اصل یزیدیت کے منہ پرتماچے ہیں عزاداری کو دنیا کی کوئی طاقت نہ روک سکی ہے اور نہ روک سکتی ہے کربلاایک یونیورسٹی ہے جہاں سے ہمیں انسانیت کا سبق ملتا ہے

google-site-verification=jrFRO6oYNLK1iKh3HkH_yKgws4mFcOFcPvOCyqbqAnk