Friday, January 16, 2026

اسپیکر قومی اسمبلی سے تھائی لینڈ کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد، : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے تھائی لینڈ کے سفیر مسٹر رونگ وُدھی ویرا بُوتر نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تھائی لینڈ کے ساتھ اپنے دیرینہ، دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے تھائی لینڈ میں حالیہ سمندری طوفان کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان مختلف تہذیبوں، ثقافتوں اور مذاہب کا گہوارہ ہے اور ہر سال بڑی تعداد میں بدھ مت، سکھ اور دیگر مذاہب کے پیروکار مقدس مقامات کی زیارت کے لیے پاکستان آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گندھارا تہذیب کے متعدد اہم آثارِ قدیمہ موجود ہیں جو مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے موسمیاتی تبدیلیوں کو ایک عالمی اور مشترکہ چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اور مربوط عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں خواتین کو زندگی کے تمام شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں خواتین اراکین پر مشتمل وویمن پارلیمنٹری کاکس قائم کیا گیا ہے جو خواتین کے حقوق، فلاح و بہبود اور تحفظ کے لیے مؤثر اور فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان اور تھائی لینڈ کے مابین رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائم پاک-تھائی لینڈ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

تھائی لینڈ کے سفیر مسٹر رونگ وُدھی ویرا بُوتر نے پارلیمانی روابط کے فروغ سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کا ایک اہم ملک ہے اور تھائی لینڈ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ پاکستان میں سماجی ترقی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور تھائی لینڈ کے تعاون سے پاکستان میں متعدد سماجی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

تھائی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، سماجی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تھائی لینڈ پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

URAAN Pakistan a strategic initiative by Planning Commission built on 5Es

PIDE Sparks Dialogue on Growth Beyond IMF Limits Islamabad –...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

Pakistan’s legal framework recognizes children as rights holders, Barrister Aqeel

Stakeholders attend live screening of Pakistan’s interactive dialogue with...

2026 mark 75th anniversary of diplomatic relations b/w Pak-China, Qaiser Sheikh

Qaiser Ahmed Sheikh Reviews Progress on CPEC Phase-II Industrial...

NA Speaker Condoles Demise of wife of brother of Acting Chairman Senate

Islamabad :  Speaker National Assembly, Sardar Ayaz Sadiq has...

Acting President vows to develop South Punjab

Islamabad :— Acting President, Syed Yousuf Raza Gilani held...

Xenith PR signs MOU with Repu Media Intelligence

Karachi  - Xenith Public Relations has signed a Memorandum...

Pak-Bahrain dignitaries discussed promoting women’s empowerment

First Lady meets Princess Sabeeka bint Ibrahim Al Khalifa Manama ...

President condoles demise of Princess Hind bint Saud bin Abdulaziz Al Saud

Manama :—  President Asif Ali Zardari has expressed deep...

Malaysia, Türkiye seek to strengthen bilateral ties and expand cooperation with Pakistan

HIGH COMMISSIONER OF MALAYSIA TO PAKISTAN RECEIVES COURTESY CALL...

Related Articles

Popular Categories