
اسلام آباد : مدرسہ الرشید عثمانیہ راولپنڈی کے طلبہ و فیکلٹی ممبران پر مشتمل ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کا دورہِ کیا۔ سینیٹ کے اعلیٰ حکام نے وفد کو خوش آمدید کہا وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کروایا، جہاں پاکستان کی پارلیمانی تاریخ اور ایوان بالا کے کردار پر مبنی معلوماتی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔ وفد کو ایوان بالاء کے قانون سازی کے عمل اور کام کے طریقہ کار پر جامع بریفنگ دی گئی۔ وفد نے سینیٹ کی کارکردگی، پارلیمانی روایات اور جمہوری عمل کے بارے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
بعد ازاں وفد نے سینیٹ ہال کا دورہ بھی کیا جہاں پر انہیں سینیٹ اجلاس کی کاروائی کے بارے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے سینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس دورے کو یادگار اور مفیدقرار دیا۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.