
اجلاس کو چینی کمپنی کی جانب سے Hongkong-AOHUA کی جانب سے تیار کردہ کمپلیکس کا کنسیپٹ ڈیزائن پیش کیا گیا
اسلام آباد : گزشتہ 30 برس سے 1 ہزار سے زائد اسپتالوں کے ڈیزائن تیار کرنے کا تجربہ رکھنے والی ہانگ کانگ-آوہوا کمپنی نے اسپتال کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے تیار کیا. اجلاس کو بریفنگ
اجلاس کو تفصیلی طور پر اسپتال کے ڈیزائن کے بارے آگاہی دی گئی.
چینی کمپنی کا پاکستان کے اسپتال کیلئے عالمی معیار کا کنسیپٹ ڈیزائن بغیر کسی معاوضے کے بنانا پاک چین دوستی اور عوامی روابط کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہے. وزیرِاعظم
چینی کمپنی کی قیادت اور ڈیزائن کی تشکیل میں حصہ لینے والے ہر اہلکار کے تہہ دل سے مشکور ہیں. وزیرِاعظم
چینی کمپنی کے اس تحفے کو حکومت، پاکستانی عوام اور اس اسپتال سے شفایاب ہونے والے افراد ہمیشہ یاد رکھیں گے.
جناح میڈیکل کمپلیکس کو عالمی معیار کے مطابق ٹرشری کیئر کا اسپتال بنایا جائے گا.
چینی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ڈیزائن کا ٹیکنیکل جائزہ کرایا جائے. وزیرِاعظم کی ہدایت
کمپلیکس کی ڈیجیٹائیزیشن اور اس میں مصنوعی ذہانت کا اطلاق کیا جائے. وزیرِاعظم
خوش آئند ہے کہ کنسیپٹ ڈیزائن میں مستقبل میں کسی بھی وباء کے حوالے سے ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کی مکمل منصوبہ بندی بھی شامل ہے. وزیرِاعظم
منصوبے میں ماحول کے تحفظ، پانی کی بچت اور وسائل کے بہتر استعمال کو ملحوظ خاطر رکھا جائے. وزیرِاعظم کی ہدایت.
وزیرِ اعظم کا ڈیزائن میں شمسی توانائی، قدرتی روشنی کے بہتر استعمال، پانی کی ریسائکلنگ اور ماحول کو سرسبز رکھنے کیلئے اقدامات پر بھی اظہار اطمینان.
وزیرِ اعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کے نظام کو اسلام آباد کے دیگر اسپتالوں سے ڈیجٹل طریقے سے منسلک کرنے کے حوالے سے بھی ہدایت دی.
جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے تمام تر اقدمات کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے. وزیرِاعظم کی حکام کو ہدایت.
اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ، وزیرِاعظم کے کوارڈینیٹر مشرف زیدی، چیئرمین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، چینی کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر لیو-ژانپئی اور وفد سمیت متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.