Monday, August 18, 2025

چودہ اگست 2025 کے موقع پرامریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پیغام

14 اگست 2025 کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکہ اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے۔ تجدید عہد آزادی کا دن ہے۔ لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے تین مہینے بعد آیا ہے

جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ شاید علاقے میں اور پوری دنیا میں تاکید بھی کی۔ یہ بتایا اور ثابت کیا کہ پاکستان اور دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والے پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جو فتح حاصل کی اس میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے اور اپنے کسی بھی اختلاف سے بالاتر ہو کر اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت آج بھی اور آنے والے کل میں بھی تیار ہے اور تیار رہے گی۔
پاکستان میں اور دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے لیے جشن آزادی ایک انتہائی خوشی کا موقع ہے اور آج جب ہم 79 واں یوم آزادی منا رہے ہیں ہمیں یہ ذہن میں رکھنا ہے کہ معرکہ حق میں جو فتح ہم نے حاصل کی ہے، بنیان المرسوس آپریشن کے نتیجے میں، وہ ایک ابتدا تھی جو فلسفہ اور جو تصور بنیان ا لمرسوس سے وابستہ ہے اس کی تکمیل اس وقت تک نہیں ہوگی جب ہم اپنے قائد کے اس فرمان کی تکمیل نہ کر سکیں اور اس مقام پر پاکستان کو نہ پہنچا دیں جس کی پیش بندی کے طور پر انہوں نے کہا تھا کہ
There is no power on earth that can undo Pakistan
اور یہ صرف تبھی ممکن ہوگا جب ہم اپنی یکجہتی کو قائم رکھیں، اپنے اتحاد کو برقرار رکھیں، ایک نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں اور اس بات پر ایمان رکھیں کہ واقعی جب ہم معاشی طور پر ناقابل تسخیر ہو جائیں گے تو بنیان ا لمرسوس کا اصل مقصد پورا ہو جائے گا اور ہمارا دفاع اور پاکستان کی سالمیت اور پاکستان کا وقار ناقابل تسخیر ہو جائے گا
پاکستانیوں سے جو امریکہ کے طول و عرض میں آباد ہیں میری گزارش ہے، استدعا ہے کہ آپ دونوں ملکوں کے تعلقات کی بہتری کے لیے امریکہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کیجیے۔ بنیان ا لمرسوس کی فتح کے بعد ہم نے دیکھا ہے کہ جس طرح باقی دنیا میں ہمارے وقار میں اضافہ ہوا ہے ، ہماری پوزیشن بہتر ہوئی ہے اسی طرح پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بھی ایک نیا اور خوشگوار ترین موڑ لیا ہے اور لگتا ہے کہ ہمارا مستقبل خوش آئند ہے لیکن ہمیں دونوں ملکوں کے تعلقات کی بقا اور بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں میں آپ سب کے تعاون کے لیے استدعابھی کرتا ہوں اور مشکور بھی ہوں۔
پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات اور خاص کر معاشی تعلقات علاقائی اور عالمی امن کی ضمانت ہوں گے۔ آئیے ہم سب مل کر اس کے لیے کام کریں
lets team up for Pakistan
پاکستان زندہ باد
پاک امریکہ دوستی پائندہ باد

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

Experts urge integrating the climate-nutrition link into Pakistan’s NDCs and policies

Agriculture both contributes to and is impacted by climate...

Swedish Buyers Rank Pakistani Products Among World’s Best, Alexandra Berg

Swedish Ambassador Meets Commerce Minister; Focus on Trade, Investment,...

Pakistan Strengthens Global Partnerships for Climate Action with GGGI

Islamabad :   Federal Minister for Climate Change and Environmental...

Uzbekistan expresses solidarity with Pakistan over recent floods

Islamabad :-  Foreign Minister of Uzbekistan, Saidov Bakhtiyor Odilovich,...

Ethiopia’s Green Legacy a global model for reforestation & sustainability, Gilani

Ethiopia–Pakistan Green Dialogue Held at COMSTECH Secretariat Islamabad : The...

72% of affected telecom sites have already been restored, PTA

PTA Ensures Connectivity in Flood-Affected Areas, Free Voice Calls...

Giga Group Criticized for Canceling Independence Day Fireworks

Islamabad : Giga Group has come under criticism for...

Spillways of Khanpur Dam to be opened today

Islamabad : Alert: Spillway Operation – Khanpur Dam Project...

Related Articles

Popular Categories