Wednesday, August 20, 2025

ایس ای سی پی نے انسائیڈر ٹریڈنگ کے الزام میں فوجداری مقدمہ درج کر لیا۔

اسلام آباد،: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اپنے قانونی اختیارات کے تحت ایک لسٹڈ کمپنی کے سیکرٹری، اس کے چار قریبی رشتہ داروں اور ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے خلاف اندرونی معلومات کی بنیاد پر شیئرزکی خریدو فروخت (انسائیڈر ٹریڈنگ) میں مبینہ ملوث ہونے پر فوجداری شکایت درج کی ہے۔ایس ای سی پی نے یہ نتائج سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت مکمل تحقیقات کے بعد حاصل کیے۔ فوجداری شکایت اسپیشل کورٹ (بینکوں میں جرائم) سندھ، کراچی میں درج کی گئی ہے اور عدالت نے شکایت نمبر 14/2025 کو قبول کر لیا ہے۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا کہ کچھ کلائنٹس نے 22 اگست 2023 سے 12 اکتوبر 2023 کے درمیان ایک لسٹڈ کمپنی کے شیئرز خریدے، جب کہ کمپنی کے شیئرز کی اسپانسرز کے ذریعے دوبارہ خریداری اور اس کی ڈی لسٹنگ سے متعلق اہم معلومات عوام کے علم میں نہیں تھیں۔ یہ معلومات سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت اندرونی معلومات (انسائیڈ انفارمیشن) کے زمرے میں آتی ہیں۔ چونکہ یہ شیئرز ایسی حالت میں خریدے گئے جب یہ معلومات عوامی نہیں تھیں، اس لیے اندرونی معلومات کی بنیاد پر خرید و فروخت (انسائیڈر ٹریڈنگ) کا شک پیدا ہوا، جس پر ایکٹ کے تحت ممکنہ خلاف ورزی کی تفتیش شروع کی گئی۔
تحقیقات کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ لسٹڈ کمپنی کا سیکرٹری 11 اگست 2023 سے قیمت پر اثر انداز ہونے والی حساس معلومات تک اپنی سرکاری حیثیت کی وجہ سے رسائی رکھتا تھا اور وہ ڈی لسٹنگ کے عمل سے متعلق امور سنبھال رہا تھا۔ لہٰذا، اُسے “انسائیڈر” قرار دیا گیا۔ اُس پر الزام ہے کہ اُس نے یہ خفیہ اور حساس معلومات، جو اُس وقت عوامی نہیں تھیں، اپنے قریبی رشتہ داروں اور ایک منسلک کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے ساتھ شیئر کیں۔ کمپنی سیکرٹری نے اپنے رشتہ داروں کو لسٹڈ کمپنی کے شیئرز خریدنے کے لیے مالی معاونت بھی فراہم کی اور انسائیڈر معلومات کی بنیاد پر شیئرز کی خرید و فروخت سے حاصل ہونے والے غیر قانونی منافع سے فائدہ اُٹھایا۔

ملزمان نے کمپنی سیکرٹری کی جانب سے فراہم کردہ قیمت پر اثر انداز ہونے والی حساس معلومات کی بنیاد پر کمپنی کے شیئرز خریدے۔ جب یہ اہم معلومات عوام کے ساتھ شیئر کی گئیں اور اس کے نتیجے میں شیئرز کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، تو ملزمان نے یہ خریدے گئے شیئرز عام لوگوں کو فروخت کر دیے، جس سے اُنہوں نے مجموعی طور پر 338.085 ملین روپے کا غیر قانونی منافع حاصل کیا۔ ان میں سے کسی بھی ملزم کا ماضی میں فہرست شدہ کمپنی کے شیئرز میں تجارت کرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں تھا۔

سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے تحت انسائیڈر ٹریڈنگ ایک فوجداری جرم ہے، جس کی سزا تین سال تک قید، یا دو سو ملین روپے تک جرمانہ، یا حاصل شدہ غیر قانونی منافع کے تین گنا تک جرمانہ ہو سکتی ہے۔

ایس ای سی پی   نے سرمایہ مارکیٹ کی شفافیت کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کو بدعنوانی سے بچانے کے لیے مؤثر نگرانی اور قانونی کارروائیاں کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

Experts urge integrating the climate-nutrition link into Pakistan’s NDCs and policies

Agriculture both contributes to and is impacted by climate...

PRCS swiftly responds amid ongoing Monsoon Rains

Islamabad, — Under the leadership of the Chairperson Pakistan...

Future of CPEC must be anchored in quality rather than quantity, FM

Islamabad : Federal Minister for Planning, Development & Special...

Ethiopia Backs Pakistan in Fight Against Climate Change

Ambassador Dr. Jemal Beker Calls On President of Pakistan  Islamabad...

Govt Pledges Support to Auto Industry at PAAPAM Summit 2025

PAAPAM to Host Auto Parts Manufacturers Summit 2025 in...

ECC approves relief package for rain, flood affected people

Finance Minister Chairs ECC Meeting Islamabad :    The Economic Coordination...

Pak-Iran bilateral commitment to $10 Billion Trade Goal Reaffirmed

Tehran – Federal Minister for National Food Security and...

Govt dedicated to advancing Auto Industry, Haroon Akhtar

SAPM Haroon Akhtar Khan Attends Auto Parts Summit 2025...

Martyrdom anniversary of Rashid Minhas Shaheed being observed today

Rawalpindi : Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M),...

Related Articles

Popular Categories