
راولپنڈی : پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن نے گزشتہ ماہ میں 72 ایف آئی آر کا اندراج کرایا۔ 01 عدد پسٹل ، 01 عدد رائفل معہ 13 روند جبکہ 02 چوری شدہ گاڑیاں اور 04 موٹرسائییکل اور 05 لیٹر شراب برآمد کی۔ 34 مجرم اشتہاری ، 33 عدالتی مفرور گرفتار کیۓ۔ 28454 ای چالان کیۓ۔ گاڑیوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈر نصب کرنے پر 42 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا گیا۔ ای ایپ چیکنگ میں 272494 پرسن اور 66588 وہیکل چیک کیۓ گیۓ۔ دوران سفر 231 پریشان حال مسافروں کی مدد کی گئی۔ جس میں 08 فرسٹ رسپانڈ اور طبی امداد شامل ہے۔ 07 گمشدہ بچوں کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کیا۔ 639 شہریوں کو ڈرائیونگ لائیسنس جاری کیۓگیۓ۔ 231 کم عمر جبکہ 1567 بدوں کاغذات و ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے موٹرسائیکل بند کیۓ گیۓ۔ پوسٹوں پر کمیونٹی پالیسنگ کی میٹنگز اور روڈ سیفٹی کی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.