Thursday, July 24, 2025

وزیراعظم کا سیف سٹی دورہ، پولیس سٹیشن آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کیا

اسلام آباد۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور سیف سٹی منصوبہ کے تحت پولیس سٹیشن آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس سٹیشن آن وہیلز کا مقصد 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے علاوہ عوام کو ایف آئی آر اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی سرویلنس سسٹم کے تحت اسلام آباد میں کل 3257 کیمرے نصب ہیں، ان کیمروں کے ذریعے اسلام آباد میں مختلف تقریبات، محرم الحرام اور سیلاب جیسے خصوصی واقعات کی سکیورٹی کے لئے نگرانی کی جاتی ہے، ایک سال میں 1700 کیمرے ٹھیک کرائے ہیں، نئے پراجیکٹ کے تحت ہمارے کیمروں کی تعداد 3300 ہو گی جس سے 97 فیصد اسلام آباد کی کوریج ہو گی، مؤثر نگرانی کے لئے اے آئی اور فیشل ریکگنیشن جیسی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے دورے میں پولیس آپریشن سینٹر، آن لائن ویمن پولیس سٹیشن، ٹیکسی ویری فیکیشن سسٹم اور ہنچ لیب کے مراکز کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ٹیکسی ویری فیکیشن سسٹم مسافروں اور ڈرائیوروں دونوں کے تحفظ کیلئے بنایا گیا ہے اور اسلام آباد میں چلنے والی تمام ٹیکسیوں اور ڈرائیوروں کا ریکارڈ محفوظ کیا گیا ہے، ایک کیو آر کوڈ نصب کیا گیا ہے ، جب بھی کوئی مسافر کسی ٹیکسی میں بیٹھے گا تو کیو آر کوڈ کو سکین کرے گا تو اس سے ٹیکسی اور ڈرائیور کی ویری فیکیشن ہو جائے گی۔ وزیراعظم نے اہلکاروں سے گفتگو کی اور ان کی لگن اور جذبے کی تعریف کی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ روزانہ 25 کے لگ بھگ کالز موصول ہوتی ہیں جن پر ضروری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ وزیراعظم نے ہائی پروفائل مقدمات پر کام کرنے والے سیف سٹی کے باصلاحیت نوجوانوں میں ان کی خدمات کے پیش نظر لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ وزیراعظم نے سیف سٹی میں کام کرنے والے اہلکاروں سے گفتگو کی اور ان کی پذیرائی کی۔ دورے میں وزیراعظم کو سیف سٹی کی جانب سے پولیس سٹیشن آن وہیلز کا پہلا ڈرائیونگ لائسنس اعزازی طور پر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم کو پولیس سٹیشن آن وہیلز کے تحت درج کی گئی پہلی ایف آئی آر بھی دکھائی گئی۔

Field Correspondent Sohail Majeed
+ posts

Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.

Hot this week

Uraan Pakistan’ drives green buses, mangrove revival, and resilient healthcare, FM

Climate-Smart, Health-Responsive Infrastructure Now a National Priority Islamabad: Federal Minister...

Urgent need for industrial policy to boost sector performance, Haroon

Belgian-British economist and Haroon Akhtar khan Highlight Urgent Industrial...

BCCI agrees to add Pakistan’s name on their jersey

India has confirmed its compliance with the International Cricket...

Experts urge integrating the climate-nutrition link into Pakistan’s NDCs and policies

Agriculture both contributes to and is impacted by climate...

National Summit for Malaria Elimination in early 2026, Dr. Mukhtar

Pakistan reveals key findings from first G6PD pilot to...

Climate change crosses borders and needs global action, Dr. Musadik

Federal Minister Dr. Musadik Malik Holds Bilateral Meetings with...

Rwanda keen to learn from Pakistan’s development experience, Harerimana

High Commissioner of Rwanda Calls on Chairman CDA to...

وزیراعظم کو نجکاری لسٹ میں شامل کیے گئے اداروں کی نجکاری پر بریفنگ

اسلام آباد:. وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت...

Pakistan open to constructive dialogue with India, PM

British High Commissioner calls on the Prime Minister Islamabad :...

President Zardari for enhancing Pakistan-Austria ties

Outgoing Austrian Ambassador Pays Farewell Call on President Islamabadb: The...

SECP’s ongoing efforts to modernize the regulatory landscape

SECP Grants Pakistan’s First Digital-Only Non-Life Insurance License to...

Speaker Expresses Grief Over Loss in Babusar Top flash Floods

Islamabad ; Speaker National Assembly Sardar Ayaz Sadiq has...

Eyman Fatima earns maiden call-up squad for Ireland series

Karachi : Fatima Sana will continue to lead the...

Related Articles

Popular Categories