
الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی سے ایندھن کی مد میں اربوں ڈالر کے قیمتی زر مبادلہ کی بچت، ماحولیاتی تحفظ میں معاونت اور مقامی صنعت کو فروغ ملے گا، وزیرِ اعظم
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی، الیکٹرک بائیکس، رکشہ و لوڈر کے حصول میں حکومتی معاونت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا.
اجلاس میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی ہارون اختر، چیف کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نء شرکت کی.
اجلاس کو ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی تیاری کے حوالے سے صنعت کی موجودہ صورتحال اور عام آدمی کی ان تک رسائی کیلئے حکومتی معاونت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت الیکٹرک بائیکس، رکشہ اور لوڈر کے کم لاگت اور آسان شرائط پر قرض کے ذریعے حصول میں معاونت کیلئے اقدامات کر رہی ہے. ایک لاکھ سے زائد الیکٹرک بائیکس اور تین ہزار سے زائد رکشے و لوڈرز کے آسان شرائط و کم لاگت حصول میں عوام کو حکومتی معاونت فراہم کی جائے گی.
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت فیڈرل بورڈ سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں انٹرمیڈیٹ سطح پر اعلی کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کئے جائیں گے.
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس اسکیم میں خواتین کا 25فیصد خصوصی کوٹہ رکھا گیا ہے جبکہ آبادی کے تناسب سے باقی صوبوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے. وزیرِ اعظم کا بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس اسکیم کی بدولت ملک میں بیٹری بنانے والی 4 نئی کمپنیاں اپنے آپریشن کا آغاذ کر رہی ہیں، جس سے پاکستان میں نئے کاروباری مواقع اور روزگار ملے گا.
وزیرِ اعظم کی ان تجاویز پر مبنی اسکیم کے جلد اجراء کو یقینی بنانے کی ہدایت.
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.