
ایف پی سی سی آئی کے صدر کے عہدے کو سٹیٹ منسٹر کا درجہ دیا جائے۔ اجمل بلوچ
اسلام آباد : آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ ۔ نائب صدر طارق جدون – نائب صدر ذکی اعجاز – چئیرمین کواڈنیشن ملک سہیل حسین اور چیرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک کو وفاقی حکومت کی طرف سے ان کے عہدوں کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع پر مبارک باد دی ۔ ان کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کے صدر کے ایڈوائزر اور آئی سی سی آئی کے سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری .ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف حسین شاہ۔آبپارہ مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری اختر عباسی ۔ آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ۔ جزل سیکرٹری رانا بلال – جی نائن مرکز کے صدر راجہ ذوالفقار – جزل سیکرٹری شاہد عباسی ۔ گیسٹ ہاوسسز ایسوسی ایشن کے صدر سردار اظہر آزاد ۔ سینئر نائب صدر ظہور اعوان . جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان .آٹو مارکیٹ کے صدر محمد حسین جنرل سیکرٹری سلاور خان۔سٹیل مارکیٹ کے صدر چوہدری عرفان۔ آئی نائن مرکز کے صدر صفدر عباسی۔ ظاہر عباسی اور دیگر کئی مارکیٹوں کے عہدیداران موجود تھے۔
اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کو عہدہ میں توسیع ملنے پر مبارک باد دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایف پی سی سی آئی کے صدر کو سٹیسٹ منسٹر کا درجہ دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر کالے قانون واپس ہے۔اجمل بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے اور یہ پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ فیڈریشن چیمبر آف پاکستان کے صدر اور آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر ایک ساتھ کھڑے ہیں۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اس موقع پر کہا میرا تعلق اسلام آباد سے ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں وفاقی دارالحکومت کے تاجروں کی نمائیندگی عالمی سطح پر کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر کے ساتھ مل کر پاکستان بھر کے تاجروں کی عزت نفس بحال کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
Sohail Majeed is a Special Correspondent at The Diplomatic Insight. He has twelve plus years of experience in journalism & reporting. He covers International Affairs, Diplomacy, UN, Sports, Climate Change, Economy, Technology, and Health.